Tuesday, 10 September 2013

ھندوؤں کا مولا وشنو


ھندوؤں کا مولا وشنو
ھندو مذھب میں وشنو اشیاء کی حفاظت اور بقا کا دیوتا ہے۔یہ رحم کرنے والا

 اور مہربان بھی ہے۔اسے مقام ربو بیت بھی حاصل ہے۔خدائی کام اس

کے سپرد ہیں۔

ہندو آرٹ میں اسے ایک "خوبصورت نوجوان" کی صورت میں دکھایا

گیا
 ہے۔
عبادتوں،منتوں ،قربانیوں کے ذریعے اس کو خوش کیا جاتا ہے۔یہ ظلم کے

خاتمہ کے لئے ظہور پزیر ہوتے ہیں۔معجزانہ کام سر انجام دیتے ہیں اور

مختلف شکلوں میں آتا ہے۔

اور اس کی ایک شکل نر سنگھ یا شیر (اسد) کی شکل میں ظاہر ہونا ہے۔

وشنو کرشن مہا راج کے روپ میں بھی ظاہر ہوا۔
وشنو کے پیروکار() اسے گہری محبت کرتے ہیں،شعراء اس کی مدح و

تعریف کرتے ہیں۔


وشنو نے کرشن کے روپ میں کوروں اور پانڈوں (دو گروہوں) کے درمیان

لڑائی کی قیادت کیوہ پانڈوں کا حمایتی تھا،اس کے گروہ کو مظلوم دکھایا جاتا

ہے،اس دوران اس کے نصیحت آموز قصے،وعظ و بیان،نصیحتیں،طرفین کے

طرز معاشرت،جرآت ،ہمت شجاعت و بے باکی کی اخلاقی کیفیت پر مشتمل

 باتیں ایک کتاب کی شکل میں لکھی گئیں جو "بھگوت گیتا "کے نام سے

مشھور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
!!!

ہندؤوں کی کتب اربعہ اور اربعمائہ کتب کا جائزہ



ہندؤوں کی کتب اربعہ اور   اربعمائہ کتب  کا جائزہھندو دھرم کی کتب کا تعارف


ہندو مذھب کی بنیادی کتب کی تعداد تقریبا چار سو( أر
ﺑﻌﻣﺎﺋﺔ ﮐﺗب) کے لگ بھگ تھیں جن میں اپنشد کے ہی 108 کتابیں ہیں،ان کی باقی کتابیں جو رامائن،بھگوت گیتا،وید،مہا بھارت،شاستر،گیتا،یوگ کتب سمرتیاں اور پران ہیں۔ان کتابوں میں سے چار مستقل کتب آج بھی ہندوؤں میں معروف ہیں۔

ھندوؤں کی چار مشھور مستند کتابیں (اربعہ کتب) درج ذیل ہیں۔
ڑِگ وید
سام وید
یجر وید
اتھروا وید


ھندوؤن کا یوم عاشورہ دسہرہ

ھندوؤن کا یوم عاشورہ دسہرہ

یہ جیٹھ کی دسویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔دسہرہ سے مراد دس روزہ یا دس دن ہیں۔یہ ہندوؤں کا اہم تہوار ہے جس میں دس قسم کے گناہ معاف کرائے جاتے ہیں۔اسے یوم فتح کا دن سمجھا جاتا ہے اس دن " ڑاوانا کی پتلیاں" بھی جلائی جاتی ہیں۔
یاد رہے یہ پتلیاں رات کو جلائی جاتی ہیں،اس موقع پر مختلف جھنڈوں
کو لے کر لوگوں کا جلوس گنگا پہنچ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DASHAAr
Celebrating victory of Shakti over Mahishasura, of Lord Rama over Ravana, and of Durga over demons like Madhu-Kaitav, Chanda-Munda and Shumbha- Nishumbha; that is victory of good over evil.
This day marks the end of Durga Puja so people immerse the idols and go to each others' house and exchange gifts and sweets.
Putting tika on forehead, prayers, religious rituals like burning an effigy of
Ravana
These people had a great view of the three tall effigies (Ravana, his son Meghnadh and his brother Kumbhakarna) that were to be set on fire following a reenactment of the battle between Rama and Ravana.















ہندو راکھی(یعنی تحفظ کا شگون) باندھنے کا تہوار

راکھی باندھنا

ہندو راکھی(یعنی تحفظ کا شگون) کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منا تے ہیں اس روز بہنیں اپنے بھگوان سے بھائیوں کی حفاظت کی دعا کرتی ہیں اور ان کی کلائیوں پر راکھی باندھتی ہیں۔
اسے تحفظ کا شگون سمجھا جاتا ہے،پہلے عام دھاگے سے راکھی باندھا جاتا تھا مگر وقت اور تمدن کے ساتھ اس کی حالت بھی تبدیل ہو گئی۔
اللہ کا شکر ہے کہ اسلام ان تمام چیزوں سے پاک ہے،کیونکہ یہ دین فطرت ہے۔


RAKHI BANDHAN
A sacred thread the bond of protection
central ceremony involves the tying of a rakhi (sacred thread) by a sister on her brother's wrist. This symbolizes the sister's love and prayers for her brother's well-being, and the brother's lifelong vow to protect her.







Thursday, 5 September 2013

خودساختہ سورہ ولایت اور اردو ترجمہ

خودساختہ سورہ ولایت اور اردو ترجمہ
ترجمہ: اے ایمان والو نبی ص اور اس ولی پر ایمان لاؤ،ھم نے ان دونوں کو بھیجا تاکہ وہ دونوں تمھہیں صراط مستقیم دکھائے۔ نبی اور ولی دونوں بعض بعض میں سے ہیں اور میں جاننے والا باخبر ہوں۔ جو لوگ اپنے اللہ سے کیے ہوے وعدے کو پورا کرتے ہیں ان کے لیے نعمتوں والی جنت ہے۔ اور وہ لوگ بھی ہیں کہ جن پر ھماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ اس کو جھٹلاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کیلے جھنم میں بڑی(عذاب کی) جگہ ہے۔۔ اور جب قیامت کے دن ان کو بلایا جائے گا کہ ظالم اور بھیجے گئے(رسول یا ولی) کو جھٹلانے والے کہاں ہیں۔ رسول تو انہیں سچی بات بتا کر چلے گئے(ان کو پیچھے چھوڑ آئے)،اور اللہ ظاھر کرنے والا نہیں تھا اس کو،پر ایک وقت مقرر تک۔ آپ اپنے رب کی تسبیح بیان کریں اور علی کرم اللہ وجہ اس بات پر شاھد ہیں۔
...................


ازواج مطہرات اور دیگر اہل بیت

 


ازواج مطہرات اور دیگر اہل بیت 



اسلام میں ”اہلِ بیت“ کی اصطلاح نہایت محترم اور معزز ہے۔ کلام الٰہی یعنی قرآن کریم میں دو مقامات پر اور حدیث پاک میں متعدد احادیث اور روایات میں اہل بیت کا ذکر ہے۔ قرآن کریم میں سورئہ ہود: آیت، ۷۳ اور سورئہ احزاب: آیت:۳۳ میں اہل بیت کا صراحتاً ذکر ہے۔ سورئہ ہوو میں ابوالانبیاء حضرت ابراہیم   کے اہل بیت کا ذکر ہے، جبکہ سورئہ احزاب میں خاتم النّبیین فخرالانبیاء والرسل نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کا ذکر ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اہل بیت سے متعلق آیت کے الفاظ اس طرح ہیں: ”قَالُوا أتَعْجَبِیْنَ مِنْ أمْرِ اللّٰہِ رَحمةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ عَلَیْکُمْ أہْلَ الْبَیْتِ انَّہ حَمِیْدٌ مَجِید“ (سورہ ہود: آیت،۳۷) ترجمہ: (وہ بولے کیا تو تعجب کرتی ہے اللہ کے حکم سے، اللہ کی رحمت ہے اور برکتیں تم پر اے گھروالو! تحقیق اللہ ہے تعریف کیاگیا بڑائیوں والا)۔
          اور سید خاتم النّبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت سے متعلق الفاظ قرآنی اس طرح ہیں: ”انَّمَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أہْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْراً“ (سورئہ احزاب: آیت،۳۳) ترجمہ: (اور اللہ یہی چاہتا ہے کہ دور کرے تم سے گندی باتیں۔ اے نبی کے گھر والو اور ستھرا کردے تم کو ایک ستھرائی)۔
اہل بیت کی علمی خدمات پر بحث کرنے سے قبل ضروری معلوم ہوتا ہے کہ بذاتِ خود اہل بیت کی حقیقت کا تعین ہوجائے۔ قرآن کریم، احادیث نبوی اور علماء اسلام کی تصنیفات (جن میں حضرات صحابہٴ کرام، حضرات تابعین اور بہت سے علمائے متقدمین اورمتاخرین شامل ہیں) ان تمام حضرات کی تصنیفات کا خلاصہ یہ ہے کہ ظاہراً اہل بیت کی اصطلاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ یعنی زواجِ مطہرات و اولاد کے لیے خصوصاً اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عشیرہ اور عترت کے لیے عموماً استعمال ہوتی ہے۔ بعض علمائے کرام وسعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنومطلب اور بنو ہاشم کو بھی اس اصطلاح میں شامل کرتے ہیں؛ لیکن اہل سنت والجماعت کے اس واضح موقف کے برخلاف اہل تشیع یعنی علمائے شیعہ کے نزدیک اہلِ بیت کی اصطلاح کا حامل، نہایت ہی محدود مفہوم جس میں وسعت کی کوئی گنجائش نہیں۔ بعض علمائے حق نے اہلِ بیت سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کو لیا ہے، ان حضرات کے نزدیک بیت سے مراد رسول اللہ کا گھر اور اہل بیت سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروالے ہیں۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات۔
اپنے موقف کی حمات میں سورئہ احزاب کی آیت پیش کی ہے: وَقَرْنَ فِی بُیُوتِکُنَّ وَلا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الجَاہِلِیَّةِ الأولٰی وَأقِمْنَ الصَّلاَةَ وَاٰتِیْنَ الزَّکوٰة وَاطعْنَ اللّٰہَ وَرَسُولَہ انَّما یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أہْلَ البَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا“ (سورئہ احزاب: آیت،۳۳) ترجمہ: (اور قرار پکڑو اپنے گھروں میں اور دکھاتی نہ پھرو جیسا کہ دکھانا دستور تھا پہلے جہالت کے وقت میں اور قائم رکھو نماز اور دیتی رہو زکوٰة اور اطاعت میں رہو اللہ کی اور اللہ یہی چاہتا ہے کہ دور کرے تم سے گندی باتیں۔ اے نبی کے گھر والو اور ستھرا کردے تم کو ایک ستھرائی سے) اور اس موقف کے سلسلہ میں اتنی شدت برتی ہے کہ حضرت عکرمہ بازار میں منادی کرتے تھے کہ آیت: ”انَّما یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أہْلَ البَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا“ (سورئہ احزاب: آیت،۳۳) ترجمہ: (اور اللہ یہی چاہتا ہے کہ دو کرے تم سے گندی باتیں۔ اے نبی کے گھر والو اور ستھرا کردے تم کو ایک ستھرائی سے) میں اہل بیت سے مراد ازواج مطہرات ہی ہیں؛ کیوں کہ یہ آیت انھیں محترم ومعزز خواتین کے یہاں نازل ہوئی تھی، اور فرمایا کرتے تھے کہ میں اس معاملے میں مباہلہ کرنے کو تیار ہوں؛ لیکن حدیث شریف میں الفاظ اس طرح سے ہیں: ”اللّٰہم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید،․ اللّٰہم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید“ جس طرح سے قرآن کریم میں اہل بیت کی اصطلاح حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال ہوئی ہے، اسی طرح درودِ ابراہیمی میں بھی لفظ آل ابراہیم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال ہوا ہے۔ اہل کی ایک شکل آل بھی ہے۔ امام راغب اصفہانی نے مفردات القرآن میں تحریر فرمایا ہے کہ بعض حضرات آل النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقارب مراد لیتے ہیں اور بعض حضرات کے نزدیک آل النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد اہل علم ہیں، جن کا آپ کے ساتھ خصوصی تعلق تھا، یا تعلق پایا جائے۔
امام راغب اصفہانی نے اہل دین کی دو قسمیں بیان کی ہیں: ایک قسم وہ ہے جن میں وہ لوگ شامل ہیں، جو علم وعمل کے لحاظ سے راسخ العقیدہ ہوئے ہیں، ان کے لیے آل النبی یا امت کے الفاظ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ دوسری قسم وہ ہے، جن میں وہ لوگ شامل ہیں جن کا علم صرف تقلیدی ہوتا ہے، انھیں امتِ محمد کہا جاسکتا ہے؛ لیکن آل محمد نہیں کہا جاسکتا۔ اس سلسلہ میں امام راغب نے امام جعفر صادق سے منسوب ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ: کسی شخص نے حضرت جعفر صادق سے دریافت کیا کہ اس سلسلہ میں آپ کی رائے کیا ہے کہ بعض لوگ تمام مسلمانوں کو آل النبی میں داخل سمجھتے ہیں؟ حضرت جعفر نے فرمایا: ”یہ رائے صحیح بھی ہے اور غلط بھی۔ غلط تو اس لیے ہے کہ تمام امت آل النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں شامل نہیں ہے اور صحیح اس لیے کہ اگر تمام لوگ شریعت کے کما حقہ پابند ہوجائیں تو ان کو آل النبی صلی اللہ علیہ وسلم کہا جاسکتا ہے۔ ابن خالویہ کے مطابق آل کی ۲۵ سے زائد اصناف ہیں، جیساکہ الجرائی کی کتاب ”منار الہوا“ میں مذکور ہے۔
لیکن شیعہ حضرات اہل بیت میں صرف اہل الکساء کو ہی شمار کرتے ہیں، یہ لقب حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین کو مجموعی اعتبار سے اس واسطے دیا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ جب کہ اہل نجران کے نصاریٰ کا وفد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ہوا تھا، تو توحید اور تثلیث میں حق وباطل کے انتخاب کے سلسلہ میں مباہلے کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چاروں حضرات کو اپنی چادر میں لپیٹ لیا اور قرآن کریم کی آیت: ”انَّما یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أہْلَ البَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا“ (سورئہ احزاب: آیت،۳۳) ترجمہ: (اور اللہ یہی چاہتا ہے کہ دور کرے تم سے گندی باتیں۔ اے نبی کے گھر والو اور ستھرا کردے تم کو ایک ستھرائی سے)۔
ایک دوسری روایت کے مطابق حضرت علی، حضرت فاطمہ اور حضرات حسنین کے علاوہ آپ نے حضرت عباس (چچا) اور ان کے بیٹوں کو بھی اہل بیت میں شامل کیا ہے؛ کیونکہ ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا حضرت عباس اور ان کے بیٹوں کے اوپر اپنی چادر ڈال دی تھی اور فرمایا تھا: اے اللہ! انھیں دوزخ کی آگ اسی طرح چھپائے رکھ جیسے میں نے انھیں اپنی چادر میں چھپالیا ہے (بعض علماء اہل الکساء کے لیے اہل العباء کی اصطلاح بھی استعمال کرتے ہیں)
خلاصہٴ کلام یہ کہ اگر ایک طرف قرآن کریم سے ازواج مطہرات کا اہل بیت میں شامل ہونا ثابت ہوتا ہے، تو دوسری طرف احادیث کثیرہ اور بہت سے روایات سے حضرت علی، حضرت فاطمہ اور حضرات حسنین کا اہل بیت ہونا اظہر من الشمس ہے۔ اگر ان دونوں حقائق کو ملادیا جائے، تو نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اہل بیت میں ازواج مطہرات کے ساتھ حضرات حسنین اور ان کے والدین بھی شامل ہیں۔ اگر قرآن کریم کی آیات کا بغور مطالعہ کیا جائے، تو معلوم ہوتا ہے کہ آیات قرآنی سورئہ احزاب ۷۳ ازواج مطہرات کی شان میں نازل ہوئی ہے اور اہل بیت سے وہی مراد ہیں؛ لیکن اہل بیت میں اور نفوس مقدسہ کا شامل ہونا قرآنی آیات کے منافی نہیں؛ کیوں کہ ”انَّما یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أہْلَ البَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا“ (سورئہ احزاب: آیت،۳۳) ترجمہ: (اور اللہ یہی چاہتاہے کہ دور کرے تم سے گندی باتیں۔ اے نبی کے گھروالو اور ستھرا کردے تم کو ایک ستھرائی سے) والی آیت میں مذکر وموٴنث دونوں شامل ہیں۔ یعنی اگر اس آیت سے ماسبق اور مابعد والی آیات قرآنی ازواج مطہرات کی طرف مشیر ہیں، تو یہ آیت تمام اہل بیت مذکر وموٴنث دونوں کو شامل ہے؛ اس لیے حق یہ ہے کہ اہل بیت میں ازواج مطہرات کے ساتھ دوسرے حضرات بھی شامل ہیں اور حدیث شریف اور دیگر روایات اگر حضرت حسنین اوران کے والدین کو اہل بیت میں شمار کررہی ہیں تو احادیث سے یہ بات کہیں بھی ثابت نہیں ہوتی؛ بلکہ اشارہ بھی نہیں ملتا کہ اہل بیت میں حضرات حسنین اور ان کے والدین کے علاوہ کوئی دیگر شخص (ازواج مطہرات وغیرہ) شامل نہیں ہیں۔
شیعہ حضرات کا یہ موقف کہ اہل بیت میں صرف حضرات حسنین اور ان کے والدین ہی شامل ہیں، باقی اور کوئی نہیں۔ قرآنی آیت ۷۳ سورئہ احزاب کے سیاق وسباق کے منافی ہے؛ کیوں کہ مذکورہ آیت کے الفاظ قرآنی سے قبل اور بعد دونوں جگہ یا نساء النبی کے عنوان سے خطاب اور ان کے واسطے صیغہٴ موٴنث کا استعمال فرمایا گیا ہے۔ سابقہ آیات: ”فَلَا تَخْضَعْنَ بالقول“ سب صیغہ موٴنث استعمال ہوئے ہیں اورآگے پھر ”وَاذْکُرْ مَا یُتْلٰی“ میں بصیغہ تانیث خطاب ہوا ہے، اس درمیانی آیت کو سیاق وسباق سے کاٹ کر بصیغہٴ مذکر ”اِنَّکمْ“ اور ”یُطَہِّرَکُم“ فرمانا بھی اس پر شاہد ہے کہ اس آیت میں اہل بیت میں صرف ازواج مطہرات ہی داخل نہیں ہیں؛ بلکہ کچھ رجال بھی ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شارع اور مفسر قرآن کی حیثیت سے کچھ رجال اور نساء کو اہل بیت میں شمار کرلیا ہے۔ مثلاً ازواج مطہرات کے ساتھ حضرت فاطمہ (عورت کی حیثیت میں اور کچھ رجال بھی مثلاً حضرت علی، حضرات حسنین، حضرت عباس اور ان کے بیٹے وغیرہ) واللہ اعلم بالصواب۔

Dr. Abdul Khalq:
Thanx to

                                                                  ***

روایات حدیث،جرح و تعدیل وغیرہ جو سائنس آف حدیث کے شعبہ جات ہیں،اس پر مشتمل ایک ویب سائیٹ کا تعارف



روایات حدیث،جرح و تعدیل وغیرہ جو سائنس آف حدیث   پر مشتمل ایک ویب سائیٹ کا تعارف


http://library.islamweb.net/hadith/index.php?catid=9

یہ ایک ویب سائیٹ ھے جس پر اھل سنت کی تمام کتابیں موجود ہیں عربی میں،آپ ان کتابوں میں سے کسی

حدیث کی کتاب کو نکالیں اور سند میں موجود راوی کے معتبر یا غیر معتبر اور اس کی حیثیت کو صرف ایک کلک

کر کے معلوم کر سکتے ہیں