Showing posts with label "اسرار ہزار سالہ" کس کی تصنیف ہے اور کیا خصوصیات ہیں؟؟. Show all posts
Showing posts with label "اسرار ہزار سالہ" کس کی تصنیف ہے اور کیا خصوصیات ہیں؟؟. Show all posts

Sunday, 18 August 2013

"اسرار ہزار سالہ" کس کی تصنیف ہے اور کیا خصوصیات ہیں؟؟




"اسرار ہزار سالہ" جو 1944 میں لکھی گیی ،جناب شیخ علی اکبر کی ایک کتاب ہے۔شیخ علی اکبر قمی مکتب تشیع کے جلیل القدر عالم ش، شیخ م
هدی قمی پایین شهری کے فرزند تھے آپ بذات خود دینی علوم کے بحر زخار تھے چناں چہ تکسیب علم کے بعد آپ نے مذھب تشیع میں موجود مختلف نظریات و عقاید سے متعلق کتابیں لکھیں خاص کر رجعت،امام مھدی،زیارت قبور ،تقلید جامد سے متعلق کیی چیزوں کا رد کیا۔علمی حلقوں میں ان کی کتابوں کو کافی پزیرایی ملی۔اس کتاب میں اللہ و توحید ،امامت و رسالت،شفاعت وقبور پرستی ،ولایت فقیہ اور مذھبی علما ،حکومت،قانون۔اور حدیث پہ بحث کی گیی۔آپ تعزیہ جلوس اور عزاداری حسین میں بدعات پر سخت نالاں تھے۔اللہ کو ہی مشکل کشا سمجھتے تھے اس کے علاوہ کو شرک۔

ان کی کتاب ک نام "اسرار ہزار سالہ"ہے،جس کے آخر میں آپ نے 13 سوالات کئے تمام علما و مجتھدین شیعہ سے،اور کہا جس کو بھی ان کے جوابات آتے ہیں ان کے ایڈرس پر بھیج دیں۔ان میں سےنمایاں سوالات یہ ہیں۔

کیا نبی امام،یا تربت حسینی سے حاجت طلب کرنا جایز ہے؟؟یا شرک۔اگر یہ شرک ہے تو واضح بتا دیں اگر شرک نہیں تو شرک کے معنی بتا دیں،

امامت اگر دین کا چوتھا ستون ہے۔تو قرآن میں واضح طور پر کیون نہیں آیا۔اور امامت قرآن سے جس کی ثابت ہوتی ہے وہ تو ابراہیم ؑ کی ہے باقی لوگوں کا صراحتا نام کیوں نہیں۔

زیارت سے متعلق جو ہے یا عزاداری سے متعلق ثواب،کیا یہ صحیح احادیث ہیں؟؟ امام زمانہ کی غیر موجودگی میں کسی مجتھد کی پیروی کس حد تک درست ہے اور اس کی حد کیا ہے۔

ہماری احادیث ایسی ہیں جن میں سے اکثر کو عقل تسلیم نہیں کرتی جیسے حدیث ثور بیل جس کے سینگ پر دنیا قایم ہے،حوت یعنی زمین ایک مچھلی جو زمین کو اٹھایے ہوے ہیں،جابلس،جابلق۔احادیث بدا وغیرہ کیا ان کی سند درست ہے،اگر نہ مانے تو کیا حکم ہے۔

ان کی کتاب اور مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عراق سے"آیت اللہ شیخ خالصی نے" آیین شریعت "اور آیت اللہ خمینی نے "کشف الاسرار "لکھی۔ اور بھی کتابیں لکھی گییں اسرار کشف اسرار وغیرہ۔
بہت کچھ رہ گیا بہت کچھ لکھنے کے بعد