Showing posts with label سوال: بہلول کون تھے؟. Show all posts
Showing posts with label سوال: بہلول کون تھے؟. Show all posts

Thursday, 15 August 2013

سوال: بہلول کون تھے؟



سوال: بہلول کون تھے؟

جواب: بات یہ ہے کہ بہلول نام کے کسی بھی شخص کا کوئی وجود امام کاظم(ع) کے اصحاب میں سے نہیں ہے، نہ ہی ان کے کسی فرضی نام "وھب بن عمرو" کا۔۔۔ متقدّمین کی کتب رجال اٹھا کر دیکھیں تو ہمیں اس نام کا کوئی شخص امام موسی کاظم(ع) کے اصحاب میں نہیں ملتا۔

ہاں صوفیوں نے اپنے لئے ایک ہیرو تراشا تھا جس کو وہ لوگ بہلول کہتے تھے، یہ شخص ہارون الرّشید کے زمانے میں بغداد میں پاگل بن کر رہتا تھا لیکن بامعرفت صوفی تھا۔ ہمیں اس شخص کا ذکر ابتدا میں صوفیوں کی کتب میں ملتا ہے۔ سب سے پہلے جس شخص نے بہلول کا ذکر کیا وہ سنّی عالم جاحظ تھے جنہوں نے "البیان والتبیین" میں اس کا ذکر کیا، پھر ابن قتیبہ نے عیون الاخبار میں اور ابن عبدربہ نے عقدالفرید میں نقل کیا ہے۔

صوفیوں نے اس کیریکٹر کو خوب اچھالا، صوفی شعراء جیسے سعدی، شمس تبریزی و سنائی وغیرہ نے اس کو ہیرو کے طور پر متعارف کرایا۔

شیعہ منابع اس شخص کے نام سے بھی آشنا نہیں تھے، سب سے پہلے اس شخص کا ذکر ہمارے ہاں کیا تھا تو وہ قاضی نور اللہ شوشتری تھے جو ایک بلند پایہ عالم و مناظر تھے لیکن علمی حلقوں میں "شیعہ تراش" کے نام سے مشہور ہیں۔ بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے صوفیوں کے اس کیریکٹر کو امام صادق(ع) کے ایک صحابی بہلول بن محمد کے ساتھ خلط (مکس) کیا۔

بس اس کے بعد تو جیسے رواج ہی چل پڑا، اس کی دانائی کے قصّے جو صوفیوں کی کتب میں معروف تھے ہمارے ہاں بھی بیان ہونے لگے، شاعروں نے اس پر شعر کہے۔ اور جب عرفان کو رواج ہوا تو پھر یہ ایک ایسے شخص کے طور پر پیش ہونے لگا جس نے درویشی میں بھی جنّت بیچی۔۔۔

Thanx to Abuzain
http://www.facebook.com/photo.php?fbid=545163072202011&set=a.544568918928093.1073741828.544329485618703&type=1&theater