Showing posts with label قبر پرستی اور اسلامی تعلیمات. Show all posts
Showing posts with label قبر پرستی اور اسلامی تعلیمات. Show all posts

Tuesday, 20 August 2013

قبر پرستی اور اسلامی تعلیمات






قبر پرستی
اور

تعلیمات اسلامی     بشری ماہ جبین نور      




ادارہ احیاٰے التراث اہل بیت پاکستان  
  
انتساب
اس کتابچہ کو میں اپنے والدین اور خصوصی طور پر جناب استاد علی شرف الدین موسوی علی آبادی کی طرف منسوب کرتی ہوں جن کی نصیحت آموز کتابوں نے آج ہمیں اس مقام پہ پہنچا دیا کہ سچ اور جھوٹ کی تمیز کر سکے ۔ان کی کتابوں کا مطالعے سے ہمیں صحیح دین سمجھنے اور بدعات و خرافات سے بچنے اور اللہ و رسول،اھل بیت و ازواج رسول اور حق پرست علمایے دین سے محبت کرنے کا درس ملا۔اللہ ہمیں استاد علی شرف الدین جیسے حق گو علمایے دین کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمایے اور شرک و بدعت سے بچاٰیے۔آمین
اللھم صل علی محمدو اہل بیتہ و ازواجہ  و اصحابہ و ذریتہ۔














تمہید                                                        
 بسم اللہ الرحمان الرحیم ۃ
                                   

اسلام دین فطرت ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے انسانوں کیلے دین اسلام کو ہی آخری دین قرار دیا ۔قرآن میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے۔
ان الدین عند اللہ الاسلام
لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ رسول اللہ کے بعد امت مسلمہ نے اسلام کے بجایے فرقوں کو اپنانا اپنے لیے باعث افتخار سمجھا اور اسلامی تعلیمات کو پس پشت دالا۔وہ دین کہ جس سے اللہ بھی راضی ہے اور نبی تو راضی ہین ہی کیونکہ نبی کا ہر کام و عمل اللہ کی فرمانبرداری ہے۔ارشاد ربانی ہے۔
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
 دينَكُمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتي‏ وَ رَضيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ
لیکن ہم مسلمانوں نے رسول اور اللہ کی فرمودات کی بجایے اپنی عقل و ذاتی رایے کو ترجیح دی اور من پسند فرقے بنایے اور اسلامی تعلیمات کی دھجیاں اڑایین اور اہل کتاب کی روش کو اپنایا اور فرقہ پرستی کا شکار ہو گیے۔
واعتصمو بحبل اللہ جمعيا ولا تفرقوا۔
قرآن تو فرقے بنانے سے منع کرتا ہے لیکن ہم مسلمان فرقہ بنانے میں لگے ہوے ہیں۔حد تو یہ ہے کہ ھر فرقہ اپنے کو ناجی اور دوسروں کو ناری سمجھتا ہے۔
قالت الیھود لیست النصاری علی شی و قالت النصاری لیست الیہود علی شیی
ا
اس سے بڑھ کر نوبت یہاں تک پہنچی کہ ہر فرقہ نے رسول اللہ یا علی کو اپنے فرقے کی طرف منسوب کرنا چاہا۔گویا یہود و نصاری نے جس سنت کو اپنایا ہم بھی اسی کے شکار ہوے۔
و قالو ا کونوا ھوداً او نصاریٰ تھتدوا قل بل ملّۃ ابراھیم حنیفاً و ما کان من المشرکین
.
أم 
ﺗﻘوﻟون إن إﺑراھﯾم وإﺳﻣﺎﻋﯾل وإﺳﺣق وﯾﻌﻘوب واﻷﺳﺑﺄط ﮐﺎﻧوا ھودا أو ﻧﺻﺎرى ﻗل أأﻧﺗم أﻋﻟم أم اللہ۔اللہ تعالی نے ان کو یہ جواب دیا:
ﻣﺎ ﮐﺎن إﺑراھیم ﯾﮭودﯾﺎ وﻻ ﻧﺻراﻧﯾﺎ وﻟﮐن ﮐﺎن ﺣﻧﯾﻔﺎ ﻣﺳﻟﻣﺎ وﻣﺎ ﮐﺎن ﻣن اﻟﻣﺷرﮐﯾنکل یہود و نصاری ابراھیم کو یہودی و نصرانی قرار دینے پہ جھگڑتے تھے آج ہم مسلمان رسول اللہ اور علی کو شیعہ سنی بنانے پر تلے ہوے ہیں،لیکن قرآن کا فیصلہ آخری ہے کہ"
فإِن تَوَلَّيْتُمْ فَمَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلاَّ عَلَ
ى اللّهِ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ
قل إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي لل
ه رب العالمين لا شريك له وبذلك أمرت وأنا أول المسلمينیعنی محمد سے اللہ کہ رھا ہے کہ کہو میں صرف مسلمان ہوں،لیکن آج کل کے نادان مسلمان محمد کو شیعہ سنی بنا رہا ہے ،ہمارا ان کو یہی جواب ہے
 ﻗل أأﻧﺗم أﻋﻟم أم اللہ۔
اب رسول اور علی تو اللہ کے حکم سے سر مو انحراف نہیں کرتے لیکن ہم بزعم خود ان کو شیعہ و سنی سمجھنے لگے ہیں۔حقیقت میں یہ بزرگ نہ شیعہ تھے اور نہ سنی بلکہ یہ فرقے رسول کے بعد بنے اور ان فرقوں نے جعلی احادیث گڑھ کر اپنے آپ کو ناجی ثابت کنے کیلے تلے ہیں۔
ھلْ يَنظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ الْأَوَّلِينَ فَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَہِ تَبْدِيلًا وَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَہِ تَحْوِيلًا.     جب یہ فرقے پوری طرح پہلنے پھولنے لگے تو یہود و نصاری کی طرح بہت سے رسومات و عقاید کو اسلام مین درآمد کرنے لگے جس کی تفصیل آیت اللہ صالحی نجف ابادی کی کتاب غلو سے عیاں ہے۔
  انھی درآمد شدہ  رسومات میں سے ایک قبروں سے متعلق خرافات ہیں۔یہ خرافات جس میں قبروں پہ عمارت و ضریح کی تعمیر،قبروں کو سجدہ کرنا یا ان کا طواف کرنا اور قبروں پہ عرس میلے اورڈھول بجانا یقینا یہ وہ خرافات ہیں جن کو زبردستی اسلام میں شامل کیا گیا۔جب کہ اسلام کا دامن ان خرافات سے پاک ہے۔
یہود و نصاری کی سنت تھی کہ وہ انبیا و صلحا کی قبروں وغیرہ پر مسجد بناتے جس کی طرف اشارہ قرآن میں یوں آیا ہے:
لہٰذا انهوں نے کھا:
 ”ھم ان کے مدفن کے پاس مسجد بناتے ھیں“۔[31
]
یعنی یہود و نصاری اور ان سے پہلے کے اقوام کی یہ نشانی ہے لہذا رسول اللہ نے ان کی اسی حرکت سے منع کیا اور ان لوگوں پر لعنت کیا جو قبروں پر مسجد بناتے ہیں۔
      اس مقالے میں ہم یہ کوشش کریں گے کہ اسلامی تعلیمات قبروں سے متعلق کیا ہیں اور کیا ھم ان تعلیمات پر عمل پیرا ہیں؟؟
کیا ان رسومات کو ہم اسلامی کہیں گے یا پھر بظاہر اسلامی اور بباطن غیر مسلموں کے رسومات۔ہمارا مقصد صرف ان تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے جو کہ رسول اللہ اور اہل بیت کے ذریعے ہم کو پہنچی ہیں۔ان پر عمل پیرا ہونا یا ٹھکرانا پڑھنے والے پر منحصر ہے۔ان ارید الا اصلاح۔
    اگر ہم غور کریں تو جناب آیت اللہ ابو الفضل برقعی نے ایک کتاب زیارت قبو ر کے خرافات سے متعلق لکھی تھی۔جس میں انہوں نے بدعات و خرافات کی کھل کر مخالفت کی تھی۔
اس کتابچے کو صفحہ قرطاس پر لانا ضروری تھا کیونکہ ایک بھایی نے کسی فیس بوک گروپ پہ سوال پوچھا تھا کہ  ان سے کسی وھابی  دوست نے یہ بات بتایی ہے کہ شیعہ کتابون میں ایسى روایتیں پائى جاتى هیں، جن کے مطابق قبروں پر تعمیرات  ان کا طواف،اور ان پہ سجدہ کرنا،قبر کا نقلی ماڈل بنانا ممنوع کو قراردیا گیا هے، اور وه ان پر مسجد تعمیر کرنا بھى جائز نهیں جانتے هیں­ ایسى روایتوں کے پیش نظر ائمه اطهار کى قبروں پر ضریح و گنبد تعمیر کرنے کى کیسے توجیه کى جاسکتى هے؟کیا رسول اللہ نے یا آیمہ نے قبروں پر تعمیرات اور ان پر سفیدی کرنے وغیرہ سے منع کیا ھے اور ایسے کاموں کے کرنے والوں پر لعنت و ملامت کی ہے؟؟کیا ان چیزوں کو ہم بدعات و خرافات کہ سکتے ہیں۔؟؟اور اس وہابی نے ریفرنس بھی دیے ہیں تو حسین ھاشمی صاحب کو جواب دیتے دیتے جو مواد جمع ہوا اس کو باقی لوگوں تک پہنچانا لازمی تھا۔لہذا اس کو کتابچہ کی صورت میں قاریین تک پہنچا رہی ہوں۔
  برادر حسین ھاشمی آپ نے ٹرو شیعہ اسلام گروپ پہ جو سوال اٹھایا ہے کہ کیا مکتب تشیع میں اس قسم کی روایات موجود ہیں،تو اس کا جواب ہاں میں ہے۔آپ نے ان احادیث کو نقل کرنے کیلے کہا ہے لہذا آپ کی خدمت میں یہ احادیث بیان کرنے سے پہلے یہ بات بتانا چاہتی ہوں کہ:
آیت اللہ برقعی نے کتب شیعہ میں موجود تمام روایات اور زیارات قبور اور تعمیرات قبور آیمہ کو جمع کر کے ان تمام احادیث کی بنیاد پہ قبروں پہ تعمیر،قبروں پر سجدہ کرنا،قبر کی مٹی کے علاوہ سیمنٹ وغیرہ سے کچھ بھی بنانے کو قرآن و سنت و تعلیمات آیمہ کے منافی بتایا ہے۔انہوں نے ان کاموں کو بدعت اور اغیار کا عمل بتایا ہے۔(قبروں کی زیارت میں خرافات و بدعات)
جناب آیت اللہ  شیخ خالصی بھی قبروں پر ہونے والے بدعات سے سخت نالاں تھے اورمکتب تشیع میں موجود رسومات پر کیی کتابیں لکھیں،خاص کر ان کی آخری وصیت جس میں انہوں نے اپنی وفات اور کفن دفن کے سلسلےمیں اور بعد از وفات کے رسومات کو خوب نقل کیا ہے۔
  اسی طرح جناب شیخ علی زادہ نے بھی ان روایات کو جن میں قبور آیمہ کی تعمیر کی فضیلت کا ذکر ہے۔محض ظنی اور گیر معتبر روایات و احادیث کہا ہے۔ان کے مطابق قنر آیمہ کی زیارت  پر ثواب سے متعلق جو احادیث ہیں کہ زیارت قبر حسین پر سو حج کرنے کا ثواب ہے وغیرہ وغیرہ کو مکمل طور پر جعلی اور غیر مستند کہا ہے۔
مصطفی حسین طباطبایی نے بھی ان کاموں اور رسومات کو اسلامی تعلیمات کے منافی اور غیر اقوام کا عمل قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنی کتابوں میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ہے اور بدعات و خرافات خصوصا قبروں پہ طواف،سجدہ اور ناچ گانے کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ جناب شیخ آیت اللہ صالحی نجف آبادی نے ان روایات کو غلو آمیز قرار دیا ہے جن  میں قبور آیمہ کی زیارت کو کی گنا ثواب و اجر(حج کے برابر)بتایا ہے۔
ڈاکٹر علی شریعتی نے وسیلہ کے نام پر ہونے والے کاموں کو رسول اللہ اور آیمہ اہل بیت کے تعلیمات سے متصادم قرار دیا ہے۔
شیخ محمد تقی جو ڈاکٹر علی شریعتی کے والد اور استاد تھے وہ ان رسومات کے سخت خلاف تھے ان کا موقف تھا کہ امت مسلمہ خاص کر اہل تشیع کو قرآن اور نہج البلاغہ کی تعلیمات کی روشنی میں زندگی بسر کرنی چاہیے اور قبروں پر ہونے والے سجدوں اور طواف کو وہ اسلامی تعلیمات سے متصادم سمجھتے تھے۔اس لیے انہوں نے ایک ادارہ تشکیل دیا جس کا مقصد صحیح اسلام پر عمل پیرا ھونا تھا۔انہوں نے ملت تشیع کو جعلی اور من گھڑت روایات کی بجایے صحیح احادیث اور قرآن و نہج البلاغہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔اور وہ انہی کتابوں قراآن اور نہج البلاغہ سے لیکچر دیتے تھے۔
جناب آیت اللہ شریعت سنگلجی اپنی کتاب توحید عبادت میں ان کاموں کو جو قبروں پر کیے جاتے ہیں  میلے،عرس اور ناچ گانا غیر اسلامی کہا ھے۔ان کے مطابق قبروں پر جا کے صرف مردوذں کے حق میں دعا کنا اور عبرت حصل کرنا صحیح ہے،باقی صاحب قبر سے کچھ مانگنا حرام ہے۔

احمد کسروی جن کی دعوت و افکار سے جناب شیخ محمد تقی اور ڈاکٹر علی شریعتی متاثر تھے اپنی کتابوں میں ان کاموں کو غیر اسلامی و غیر شرعی بتاتے ہیں۔

جناب شیخ شمس نجیب ابادی نے قبروں پر تعمیرات و غیر شرعی زیارات اور ان زیارات کے وقت کی جانے والی غیر مستند دعاؤں کو گیر شرعی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ حال ہی میں جناب آیت اللہ حسین الموید نے قبروں پر اولیا سے عقیدت کے نام پر ہونے والے کاموں کو شرک و بدعت سے تعبیر کیا ہے اور مسلمانوں کو حق اور سچایی پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دی ہے۔
انہی روایات کو مد نظر رکھ کر استاد محترم سید علی شرف الدین موسوی کی یہ بات بجا معلوم ہوتی ہے کہ قبر پرستی باطنیہ کی شاخ اور ایجاد ہے۔              تنبیہ الضالین                       
 ہاں ایک بات کی وضاحت کرتی چلوں کہ اصلاح میں کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ قبروں کو دھماکے کر کے یا ان کی توہین کرکے اپنا مقصد حاصل کر لے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ امام مھدی سے متعلق کتب شیعہ میں درجنوں رویات ہیں کہ وہ مسجد کوفہ،مختلف میناروں   ،مسجد بیت الحرام  بعض روایات میں کعبے کا ذکر ہے کہ ان کو منھدم کر کے نیے سرے سے تعمیر کریں گے۔بات نیت کی ہے اگر آپ غلط نیت یا نفرت سے مسجد کا انھدام کریں تو یہ توہین اور اسلام کے ساتھ مذاق ہے اور اگر آپ مسجد کی ن
ۓسرے سے  تعمیر کیلے اس کو توڑیں گے تو یہ نیت کی وجہ سے غلط قدم نہیں۔لہذا جو لوگ بے جا طریقے سے مزارات کو شہید کرتے ہیں اور توہین کی غرض سے مزارات کو خود کش حملون سے تباہ کرتے ہیں ان کو اسلامی تعلیمات سے کوی واسطہ نہیں۔بلکہ ایسے لوگ دین کے نام پہ داغ ہیں۔کیونکہ ان کی نیت مزاروں کی توہین اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ہوتی ہے۔

لہذا جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ قبروں پہ بنے قبے اور ان پر غلط رسومات کے خلاف بولنا یا عمل کرنا غلط ہے تو ان سے سوال ہے کہ کیا نبی ص کی طرف بھی آپ یہی بہتان لگاؤ گے کہ آپ نے کفار یا مسلمانوں کو زمین کے برابر کرنے کا حکم دے کے کوی غلط عمل کیا؟؟کیونکہ شیعہ سنی دونوں کتابوں میں حضور ص کا علی کو یہ حکم موجود ہے کہ آپ نے مدینہ میں قبروں کو زمین کے برابر کرنے کا حکم دیا۔نعوذ باللہ من ذالک ہم رسول اللہ کی شان میں ایسی جسارت کی جرآت نہیں کر سکتے۔لہذا جذبات کو قابو میں رکھ کر الزامات لگاییں۔کیونکہ امام مھدی سے متعلق روایات کہ مسجد و میناروں کو توڑ کر نیا بناییں گے  ؟؟ اگر مساجد کو منھدم کر کے نیے سرے سے بناییں تو کیا امام مھدی کو بھی اسلام سے یہ کہ کر خارج کرو گے کہ انہوں نے مساجد کی بےحرمتی کی ھے۔العیاذ باللہ۔ذرا الزام لگانے سے پہلے یہ تو دیکھو کہ رسول اللہ نے مساجد کی کیا حرمت بیان کی ھے۔مساجد کی تعمیر پر اجر وثواب بتایا ہے،اور کیا آپ ص مساجد کو توڑنا جایز سمجھتے تھے؟؟ ہرگز نہیں۔لیکن غلط کام جہاں ہوتا ہے وہاں پہ جو طریقہ آزمایا جاتا ہے وہ نیت پہ مشتمل ہے۔مسجد ضرار بھی تو دیکھنے میں مسجد تھی لیکن وہ منافقین کا ہیڈکوارٹر تھا جس کی وجہ سے اللہ و رسول کو اس مسجد کی تعمیر پسند نہیں آیا اور مسلمانوں نے اللہ و رسول کے حکم کی متابعت میں اس مسجد کو گرا دیا۔لیکن کیا اصلاح کے علاوہ کسی مسجد کا گرانا جایز تھا۔اس لیے مزارات کے متعلق جو احادیث آیی ہیں ان پر اچھی نیت اور طریقہ کار سے عمل ہونی چاہیے نہ کہ آج کے خارجیوں کی طرح بم دھماکے کر کے بغیر دعوت و اصلاح کے مزاروں پر حملے کرنا اور  وھاں موجود لوگوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔اور خود کش حملے اسلام میں حرام ہے اور مسلمان وہی ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔اور اسلام تو ذمیوں کے قتل کنے والے کے بارے میں کہتا ہے کہ ذمی کو قتل کرنے والا جنت کی خوشبو تک نہیں سونگھ پایے گا چہ جایے کہ مسلمان کو بغیر کسی جرم کے قتل کریں۔
اس لیے عمل سے پہلے علم حاصل کریں کیونکہ  کردار کے غازی کم ہیں اور گفتار کے غازی بہت۔