Showing posts with label ٭حقیقی شیعہ٭. Show all posts
Showing posts with label ٭حقیقی شیعہ٭. Show all posts

Thursday, 15 August 2013

٭حقیقی شیعہ٭



٭حقیقی شیعہ٭


قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ ع يَا جَابِرُ يَكْتَفِي مَنِ اتَّخَذَ التَّشَيُّعَ- أَنْ يَقُولَ بِحُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ فَوَ اللَّهِ مَا شِيعَتُنَا إِلَّا مَنِ اتَّقَى اللَّهَ وَ أَطَاعَهُ وَ مَا كَانُوا يُعْرَفُونَ إِلَّا بِالتَّوَاضُعِ وَ التَّخَشُّعِ وَ أَدَاءِ الْأَمَانَةِ وَ كَثْرَةِ ذِكْرِ اللَّهِ وَ الصَّوْمِ وَ الصَّلَاةِ وَ الْبِرِّ بِالْوَالِدَيْنِ وَ التَّعَهُّدِ لِلْجِيرَانِ مِنَ الْفُقَرَاءِ وَ أَهْلِ الْمَسْكَنَةِ وَ الْغَارِمِينَ وَ الْأَيْتَامِ وَ صِدْقِ الْحَدِيثِ وَ تِلَاوَةِ الْقُرْآنِ وَ كَفِّ الْأَلْسُنِ عَنِ النَّاسِ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ وَ كَانُوا أُمَنَاءَ عَشَائِرِهِمْ فِي الْأَشْيَاء

امام باقر(ع):
اے جابر! کیا شیعہ ہونے کے لئے صرف ہم ابل بیت(ع) کی محبّت کا دعوی ہی کافی ہے؟ اللہ کی قسم! ہمارا شیعہ تو صرف وہی ہے جو اللہ کا خوف رکھتا ہو اور اس کی اطاعت کرتا ہو۔ شیعہ اپنی تواضع، خشوع، امانت کی ادائیگی، ذکر خدا کی کثرت اور روزہ، نماز، والدین سے بھلائی، اور غریب، مسکین، یتیم اور ہمسایوں کی خبرگیری اور راست گوئی، قرآن کی تلاوت اور اپنی (بری) زبان کو لوگوں کے لئے بند رکھنے جیسی صفات سے ہمکنار ہوتے ہیں اور وہ اپنی قوم کے امین ہوا کرتے ہیں۔

(کافی: ج 2 ص74، تحف العقول: ص295، صفات الشیعہ از شیخ صدوق: ص 12، امالی شیخ طوسی: ص736، السّرائر الحاوی لتحریر الفتاوی: ج3 ص636، مشکاۃ الانوار فی غرر الاخبار: ص59)

اسناد و اعتبار حدیث:

یہ ایک حدیث کا حصّہ ہے جس کو شیخ کلینی، شیخ صدوق اور شیخ طوسی نے نقل کیا ہے۔
شیخ صدوق اور شیخ طوسی نے اس کو دو دو طرق سے نقل کیا ہے اور شیخ کلینی نے ایک طریق سے۔ جبکہ تحف العقول اور السّرائر جیسی قدیم کتب احادیث میں بھی نقل ہوا ہے۔ شیخ طوسی کا ایک طریق صحیح ہے اور تمام روات ثقہ ہیں۔ لہذا کثرت طرق کی وجہ سے اور مشایخ ثلاثہ کے اس حدیث کو نقل کرنے کی وجہ سے ہم قطعی طور پر اس روایت کے صدور کی نسبت معصوم(ع) سے دے سکتے ہیں۔

فوائد الحدیث:

اس حدیث سے واضح ہے کہ صرف ولایت کا اقرار زبان سے کر لینا کافی نہیں ہے، چاہے یہ اقرار نماز جیسی عبادت میں ہی کیوں نہ ہو۔ جب تک انسان اطاعت خداوندی نہیں کرتا اور حقوق الناس کی رعایت نہیں کرتا، اور جب تک وہ اخلاق حمیدہ سے آراستہ نہیں ہوتا اور قرآن سے انسیت نہیں رکھتا تب تک وہ شخص شیعہ کہلانے کا حقدار نہیں ہے۔
لہذا ولایت کے ساتھ ساتھ اطاعت بھی لازمی ہے، بغیر اطاعت ولایت قبول نہیں اور بغیر ولایت عبادت قبول نہیں۔