Wednesday, 14 August 2013


WASEELA
وسیلہ کیا ہے؟؟اس سے متعلق غلط فہمیاں
---------------------------------------------------
اللہ تعالی فرماتا ہے:
یٰاَ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اﷲَ وَابْتَغُوْآ اِلَیْہِ الوَسِیْلَۃَ وَجَاھِدُوْا فِیْ سَبِیْلِہٖ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ o 
ترجمہ: ’’اے ایمان والوں !اﷲسے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جہاد کرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔‘‘
(المائدہ:۳۵)

وابتغو الیہ الوسیلہ کہ خدا تک پہنچنے کا ذریعہ تلاش کرو۔

اس کی تشریح امام علی کے ایک خطبے سے کی جا سکتی ہے کہ وسیلہ کیا ہے۔باب العلم کی تفسیر ہی "وسیلہ" سے متعلق حرف آخر ہے،کیونکہ کلام الامام امام الکلام،نہج البلاغہ میں امام علی فرماتے ہیں:

"اللہ کی طرف وسیلہ ڈھونڈنے والوں کے لیے بہترین وسیلہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آنا ہے۔اور اس کی راہ مین جہاد کرنا ہے۔کہ وہ اسلام کی سربلند چوٹی ہے۔اور کلمہ توحید کی وہ فطرت کی آواز ہے۔اور نماز کی پابندی کہ وہ عین دین ہے اور زکوۃ ادا کرنا کہ وہ فرض اور واجب ہے۔اور ماہ صیام کے روزے رکھنا کہ وہ عذاب کی سپر(ڈھال) ہے۔اور خانہ کعبہ کا حج اور عمرہ بجا لانا کہ وہ فقر کو دور کرتے اور گناہون کو دھوتے ہیں۔اور عزیزوں سے حسن سلوک کرنا کہ وہ مال کی فراوانی اور عمر کی درازی کا سبب ہے۔اور مخفی طور پر خیرات کرنا کیون کہ وہ گناہوں کا کفارہ ہے۔اور کھلم کھلا خیرات کرنا کہ وہ زلت و رسوای سے بچاتا ہے"۔
نہج البلاغہ خطبہ 180
یعنی امام الایمہ وسیلہ کا مطلب ارکان اسلام اور نیک اعمال بجا لینے کو ہی مراد لیتے ہیں۔اللہ فرماتا ہے۔
اُولٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمْ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّھُمْ اَقْرَبُ وَیَرْجُوْنَ رَحْمَتَہٗ وَیَخَافُوْنَ عَذَ ابَہٗ اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ کَانَ مَحْذُوْرًا o (الاسراء : ۵۷)
ترجمہ: ’’یہی وہ لوگ ہیں جو پکارتے ہیں اپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ ان میں کون قریب ہے اور اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں بے شک تیرے رب کا عذاب ڈرنے کے قابل ہے ۔‘‘
یعنی مومن اس کوشش مین رہتے ہین کہ زیادہ سے زیادہ اعمال نیک اور ارکان اسلام پر عمل پیرا ہو کر خدا کا قرب حاصل کریں۔مطلب اس آیت کو امام علی کے خطبے سے ریلیٹ کریں تو مفہوم واضح ہو جاتا ہے،جسے ڈاکٹر علی شریعتی اور علامہ محمد حسین زیدی برستی نے اپنی کتابوں میں ذکر کیا ھے کہ وسیلہ کا مطلب نیک اعمال اور صدقہ خیرات کے ذریعے خدا کا قرب حاصل کرناہے۔

آیت اللہ شریعت سنگلجینے اپنی کتاب "توحید عبادت" میں اس نکتے کا منہ توڑؑ جواب دیتے ہین ان لوگوں کا جو کہتے ہین کہ بادشاہ کے پاس سفارش لے کے جانا یا اس طرح کے مثال جو کہ مشرکین مکہ کہتے تھے کہ ابراہیم اسماعیل نوح اور 360 بتوں کو ہم سجدہ اور عبادت اس لیے کرتے ہیں کہ مانعبدھم الا لیقربنا الی اللہ زلفی۔کہ عبادت اور تواضع ان کی ہم اسی لیے کرتے ہین کہ یہ بزرگ خوش ہو کے خدا کے پاس ہماری سفارش کریں گے(خدا کے قریب کریں گے)۔اس کا جواب اللہ نے دیا کہ ونحن أقرب إليه من حبل الوريد،جب مین تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں تو اور کس کس کو سفارش کے لیے لاو گے۔سبحانہ وتعالی عما یشرکون۔مجھے ہی پکارو و اذا سالک عبادی عنی فانی قریب۔دوا آپ کے پاس ہو تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔بادشاہ آپ کے گھر آیے اور کہے جو مسلہ ہو بتا دو تو کسی وزیر کی سفارش کی ضرورت نہیں اور کنسٹرکشن کا سامان اکیلے یک دم اٹھا سکتے ہوں تو کسی ہیلپر کی ضرورت نہیں۔وما اوتيتم من العلم الا قليلا حقیقت یہ ہے کہ تمہھیں ان باتون کا علم کم ہی دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔کاش کوی نصیحت پکڑے۔سیڑھی چھت پہ جانے کا وسیلہ ہے لیکن آپ کی جھت کی سطح آپ کے قد سے کم ہو کیا پھر بھی کسی سیڑھی کی تلاش مین نکلو گے۔۔فاللہ المستعان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی ان کے بتوں کی عبادت محبت انبیا کی وجہ سے تھا وہ سمجھتے تھے کہ انبیا کا مرتبہ اللہ کے ہاں بہت زیادہ ہے لہذا ان کے بت بنا کے سامنے رکھ کے پوجو تاکہ اللہ کے ہاں یہ بزرگ ہماری سفارش کریں۔لیکن اللہ نے اس شبیہ سازی کی مذمت کی اور ان کو مشرک گردانتا۔کیونکہ عبادت صرف اللہ کیلے ہے اور دعا کرنا اور پکارنا بھی اللہ کے لیے ہے۔فادعواللہ مخلصین لہ الدین۔

اس موضوع پر جناب ڈاکٹر علی شریعتی کی کتاب "تشیع علوی و تشیع صفوی" ملاحظہ کیجے جس مین انہوں نے ٹایٹل شفاعت مین بڑے احسن انداز میں آج کے وسیلہ سے متعلق کنسیپٹ پر سیر بحث گفتگو کی ہے،ساتھ ہی ایک اور ٹایٹل "دعا" میں غیراللہ سے وسیلے کے نام پر مدد مانگنے والوں بر زبردست تنقید اور مذمت کیا ہے۔انہوں نے آیمہ کی تعلیمات اور آج کے نام نہاد محبان کے عمل کو ایک دوسرے سے متصادم قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فالحمد للہ
ؒلیس کمثلہ شیٰ۔اللہ کی مثل کویٰ شے نہیں،اس لیے دنیاوی اشیا کے مثالوں کو خدا تعالی پر منطبق کرنا اس آیت کی رو سے حرام ہے۔ولا تضربو للہ الامثال۔

انسانوں کا انسانوں سے مدد لینا مجبوری ہے جب کہ خدا سے مدد لینا ادعونی استجب لکم کے تحت ضروری ہے۔انسان ڈاکٹر کے پاس اس لیے جاتا ہے کہ صرف ڈاکٹر کو پتہ ہوتا ہے کہ بیماری کیسے دور ہو،اگر انسان کو خود پتہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی کیا ضرورت۔اگر بجلی کا لاین لگانا آپ کے پاس خود آیے تو کسی اور کو ڈھونڈنا حماقت ہے۔۔اللہ حبل الورید یعنی شہ رگ سے زیادہ قریب ہے،کہاں ڈاکٹر کہاں اللہ کی ذات۔۔فضول مثالوں ے پرہیز کریں۔

یاد رکھین انسانی جنس اور مخلوقات آپس مین ایک دوسرے کے محتاج ہین۔زمین سیڑھی چھت اور بادشاہ وزیر سارے مخلوقات ہین اور انسان تو بہت کمزور مخلوق ہے اس لیے انسانی اور مخلوقات کی مثالوں کو خدا کیلے بیان کرنا شان الہی کے منافی ہے۔فلا تضربوا لله الأمثال إن الله يعلم وأنتم لا تعلمون کہاں علیم وخبیر عزیز و رحیم رب اور کہاں دنیا کے نادان بے خبر ؟ظالم اور مغلوب بادشاہ۔۔۔۔وما قدروا اللہ حق قدرہ۔۔۔
خاکپایے اہل بیت
بشری ماہ جبین نور 

No comments:

Post a Comment