Monday, 19 August 2013

حدیث منزلت اور آیت اللہ الموید کا تجزیہ

حدیث منزلت اور آیت اللہ الموید کا تجزیہ

اہل تشیع مناظرین حدیث منزلت سے امام علی کی رسول ص کے بعد خلافت و امامت کو دلیل  بناتے ہیں۔اور اسی بات کو بنیاد بنا کر کہتے ہیں کہ اللہ تعالی نے انہیں امامت دی۔
  اور یہ حدیث ان کے ہاں مشھور دلیل ہوتی ہے۔
و يريدون بحديث المنزلة قول رسول الله صلى الله عليه وسلم مخاطبا لعليّ كرم الله وجهه : أنت مني بمنزلة هارون من موسى إلا أنه لا نبيّ بعدي ، أو بلفظ : أما ترضى أن تكون مني بمنزلة هارون من موسى إلا أنه لا نبيّ بعدي .
  اس حدیث کو اگر غور سے دیکھیں تو یہ شیعہ جو مطلب نکالتے ہیں اس کا کوی تک نہیں بنتا۔چناں چہ ہم قرآن کی طرف رجوع کرتے ہیں تو ہمیں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ھارون موسی کی زنگی میں ہے موسی کے وزیر تھے۔

قال تعالى على لسان موسى : ( و اجعل لي وزيرا من أهلي هارون أخي ) ، و قال تعالى : ( و لقد آتينا موسى الكتاب و جعلنا معه أخاه هارون وزيرا :
موسی نے کہا کہ پرور دگار میرے لیے وزیر بنا میرے اہل سے میرے بھایی ھارون کو۔
 اللہ نے فرمایا ہم نے موسی کو کتاب دی اور اس کے ساتھ اس کے بھایی ھارون کو وزیر(خلیفہ)بنایا۔

اب اس آیت سے ھارون اور موسی کی منزلت واضح ہو جاتی ہے،کہ دونوں نبی تھے۔امر نبوت کی منزلت دونوں میں مشترکہ تھی۔تو رسول اللہ نے اس حدیث میں جو جانشینی عطا کی ہے وہ   قرآن کی آیت میں موجود جانیشینی نہیں یہ کہ   ھارون  کو تو موسی کی زندگی میں ہے موسی کے وزیر تھے۔اور موسی کی زندگی میں ہی وفات پایی۔

 اور ھارون تو نبی بھی تھے جو نبوت سے مالا مال تھے۔
 تو اس حدیث سے ایک غیر نبی کو جو علی المرتضی  ہیں،کیا وہ رسول کی زندگی میں تکوینی  امام اور جانشین تھے۔اس حدیث میں یہ کہاں ذکر ہے۔
أشركه في أمري یعنی یہ چیز تو ھارون و موسی میں مشترک ہے۔

قلنا : إن هذا الأمر هو أمر النبوة ،
ہم کہتے ہیں کہ یہ موسی کے ساتھ ھارون کی شراکت کا مطلب امر نبوت ہے(دونوذں نبی تھے)

بقوله عليه الصلاة و السلام إلا أنه لا نبي بعدي .
اور نبی کا فرمان ہے کہ میرے بعد کوی نبی نہیں۔

فإن قيل : إن المنزلة المقصودة في حديث المنزلة هي الخلافة و التي ذكرها القرآن الكريم إذ حكى خطاب موسى لأخيه هارون بقوله : ( و قال موسى لأخيه هارون اخلفني في قومي و أصلح و لا تتبع سبيل المفسدين ) .

اگر یہ کہے کہ خلافت علی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے تو جیسے قرآن نے کہا:
 اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا میری قوم پر میرے نائب رہنا اور اصلاح کرنا اور فسادیوں کی راہ کو دخل نہ دینا،

تو یہ بات مردود ہے۔دو وجوہات کی بنا پہ:

الأول : أن الخلافة في الآية هي استخلاف في حياة موسى لغيابه عن قومه ، فكيف يستدل بها على خلافة عليّ كرّم الله وجهه بعد موت رسول الله عليه الصلاة و السلام ، خاصة و أن حديث المنزلة قاله النبي صلوات الله و سلامه عليه بمناسبة استخلاف عليّ كرم الله وجهه على المدينة في حياة النبي لغيابه عن المدينة .

پہلی بات یہ کہ اس آیت میں جس خلافت کا ذکر ہے وہ موسی کی زندگی میں ھارون کی خلافت ہے،کیونکہ موسی اپنی قوم سے غایب تھے(مگر زندہ) لیکن اس آیت کو امام علی کی خلافت کو جو رسول کے بعد کی ہے کیسے استدلال کر سکتے ہیں۔کیونکہ اس حدیث کا تعلق علی کی اس خلافت سے متعلق ہے جس میں آپ ص  مدینہ سے غایب ہوے اور علی کو مدینہ میں (عورتوں بچوں) پرخلیفہ بنایے اور یہ (جانشینی)آپ  ص کی زندگی میں  ہوا(لہذا وفات کے بعد کی جانشینی کا اس حدیث سے کوی تعلق نہیں)۔

ثانيا : إن موسى عليه السلام قد استخلف هارون عليه السلام على قومه إذ ذهب إلى ميقات ربه مفردا ، بينما خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم بقومه من المدينة ، فقومه معه ، و لم يبق في المدينة إلا النساء و الصبيان و المتخلفون ، و لذا قال عليّ كرّم الله وجهه لرسول الله عليه الصلاة و السلام حسب الرواية : يا رسول الله أ تخلفني في النساء و الصبيان .

دوسری وجہ یہ کہ موسی نے ھارون کو اپنی قوم پر خلیفہ بنا کر اکیلے چلے جب کہ رسول اللہ ص نے علی کو جب خلیفہ بنایا تو آپ کی قوم آپ کے ساتھ تھی اور مدینہ میں صرف عورتوں اور بچے وغیرہ رہ گیے جن پر علی کو خلیفہ بنایا۔جیسا کہ روایات میں آتا ہے۔
"علی نے کہا اے اللہ کے رسول آپ مجھے عورتوں اور بچوں کا خلیفہ بنا کے جا رہے ہیں۔
و هكذا نصل إلى أن حديث المنزلة لا يصلح أن يكون دليلا على الإمامة و الخلافة .

اس بات سے ہم حدیث منزلت کو تطبیق دے سکتے ہیں کہ اس کو امامت و خلافت(رسول کی وفات کے بعد) سے متعلق جاننا درست نہیں۔
              (آیت اللہ الموید فیس بک پوسٹ)

No comments:

Post a Comment