آیت اللہ حسین الموید کا مختصر تعارف
آیت اللہ حسین الموید عراقی بغداد میں کاظمیہ
کے مقام پر 1965مین پیدا ہوے۔
ایران سے 1982 میں مختلف علما تشیع سے اکتساب
علم کیا۔اور آپ نے اجتہاد کا درجہ حاصل کیا جو کہ حوزہ میں ایک اہم مقام سمجھا جاتا
ہے۔
وہ فرماتے ہیں کہ میں مسلمانوں کے باہمی اتحاد
کا قایل ہوں اور کسی مسلمان کو دھوکہ یا تقیہ کر کے تکلیف پہنچانا نہیں چاہتا۔اس لیے
میں ہر سوال کا جواب قرآن و سنت اور آتار اہل بیت سے بلا جھجک دیتا ہوں۔
آپ اصلاح تشیع کے بہت بڑے حامی ہیں اور بین المذاہب
ہم آہنگی کے اجلاس و تقاریب میں شرکت فرماتے رہتے ہیں۔وہ شیعہ سنی وہابی سلفی تمام
مسلمانوں میں یکساں مقبوؒل ہیں۔
2003 میں آپ عراق واپس آیے۔
آپ نے قم میں حوزہ علمیہ جو مکتب تشیع کے اہم ترین مدرسوں میں شمار ہوتے
ہیں، تدریسی خدمات انجام دیے اور وہان پر 11 کتابیں بھی لکھیں۔17 سال کے قریب وہاں تدریسی خدمات کیلےمقیم رہے۔آپ کے حلقہ درس میں
600 تک طلبا فیضیاب ہوتے تھے۔
آپ کی کتابیں یہ ہیں:
دراسات في العروة
الوثقى
مسائل من الفقه
الاستدلالي
علم الدراية
مباني القضاء والشهادات
أجوبة
الاستفتاءات القضائية
بحوث استدلالية
في فقه الأحوال
الشخصية
حول مقدار دية
الذمي
وغيرہ۔
2006 میں انہوں نے مصر کا دورہ کیا جہاں
شیخ جامع ازہر اور مختلف علما و طلبا سے ملاقاتیں کیں اور اتحاد بین المسلمین کی پر
زور حمایت کی۔
آپ فرماتے ہیں کہ اگر کوی سنی مجھ سے کوی سوال
پوچھتا ہے تو میں اس کے مذہب کی کتابوں کے مطابق فتوی دیتا ہوں اور اگر کوی شیعہ سوال
کرے تو اس کے مسلک کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔
یہاں تک کہ ایک سلفی نے ایک بار مجھ سے کوی سوال
کیا تو میں نے امام ابن تیمیہ کے مسلک کے مطابق اس کو فتوی دیا۔
آپ نے ایک سوال کے جواب میں کہ عمر نے فاطمہ
کے گھر ٌر حملہ کیا اور ان کے پسلیاں توڑی اور محسن کا سقط ہوا۔ان باتوں کو من گھڑت
قرار دیا اور فرمایا کہ جناب آیت اللہ حسین فضل اللہ نے بھی ان روایات کو من گھڑت قرار
دیا۔اگرچہ ان کا جواب شک پر مبنی تھا لیکن میں واضح طور پر ان واقعات کو جعلی اور من
گھڑت مانتا ہوں۔
ان سے پہلے ان واقعات کو من گھڑت قرار دیا۔
آپ نذر اولیا اور قبروں پہ خرافات کے سخت مخالف
ہیں۔
آپ صحابہ
کرام کو گالیاں دینا حرام سمجھتے ہیں اور سنی مسلک کے ساتھ دوستی میں یہاں تک کہتے
ہیں کہ قاتل جناب عمر ابولولو فیروز کی ضریح کو منھدم کرنی چاہیے۔
آج کل آپ عمان میں مقیم ہیں۔وہ اپنا ایک مدرسہ
چلاتے ہیں جس میں فقہی تعصبات سے بالاتر ہو کر شیعہ سنی دونوں کو مذہبی تعلیم دی جاتی
ہے۔
ان کی آفیشل ویب ساییٹ بھی موجود ہے اور فیس
بک آیی ڈی بھی جہاں ان سے آپ کوی سوال پوچھ سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment