Sunday, 18 August 2013

دعایے فاطمہ میں آثار توحید

دعایے فاطمہ میں آثار توحید
-----------------------------------------------------------
"خدا یا میں تیری پناہ چاہتی ہوں مجھے پناہ دیدے۔میں تیرا جوار رحمت چاہتی ہوں مجھے اپنے سایے میں جگہ دیدے۔میں تجھ سے مدد چاہتی ہوں میری مدد فرما۔
میں تجھ سے فریادی ہوں میری فریاد رسی کر،میں تجھ سے دعا کر رہی ہوں میری دعا کو قبول کر لے۔
میں تجھ سے طالب نصرت ہوں میری نصرت فرما۔میں تجھ سے ہدایت کی طلبگار ہوں میری ہدایت فرما۔میں تجھ سے کفایت چاہتی ہوں تو میرے لیے کافی ہو جا مین تیری پناہ چاہتی ہوں مجھے پناہ دیدے۔
میں تیری رسیان ہدایت سے وابستہ ہوں میری حفاظت فرما اور میں تجھ پر بھروسہ کرتی ہوں تو میرے لیے کافی ہو جا۔
خدایا مجھے اپنی پناہ اور اپنے جوار میں جگہ دیدے اور اپنی محفوظ ترین پناہ گاہ میں مقام عنایت فرما،مجھے حفاظت و حراست،نگرانی و نگہبانی اور امن و امان عطا فرما اور اپنے سایہ رحمت کے نیچے منزل عطا فرما۔ "

حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا

No comments:

Post a Comment