Sunday, 18 August 2013

شیعہ کون؟؟علامات شیعہ امام علیؑ کی زبانی

شیعہ کون؟؟علامات شیعہ امام علیؑ کی زبانی
--------------------------------------------------

امام علی ایک رات مسجد سے نکلے چاندنی رات تھی آپ ؑ مقام جبانہ کی طرف گیے تو آپ سے ایک گروہ ملا جو آپ کو تلاش کر رہا تھا۔آپ رک گیے فرمایا تم کون(لوگ) ہو؟؟
انہوں نے کہا:

"امیر المومنین ہم آپ کے شیعہ ہیں۔

پس آپ نے غور سے ان کے چہروں کی طرف دیکھا اور فرمایا :

"مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں تم میں شیعوں کی علامات نہیں دیکھتا"۔

انہوں نے عرض کیا:

"اے امیر المومنین ! شیعوں کی علامات کیا ھیں؟؟"

تو فرمایا:

"رات کو بیدار ھونے کی وجہ سے ان کے چہرے زررد ہوتے ہیں۔
خوف خدا سے گریہ کی وجہ سے آنکوں کی بینایی کمزور،
عبادت میں کھڑے رہنے کی وجہ سے ان کی پشت ٹیڑھی۔
روزے رکھ رکھ کر ان کے پشت خالی،
اور دعا کر کے ان کے ہونٹ خشک ہوتے ہو جاتے ہیں۔
اور ان پر خشوع و خضوع کرنے والوں کا غبار ہوتا ہے"
کتاب تذکرۃ الاطھار

No comments:

Post a Comment