Monday, 19 August 2013

ام المومنین عایشہ سے متعلق آیت اللہ شیخ حسین الموید کا فتوی



ام المومنین عایشہ سے متعلق آیت اللہ شیخ حسین الموید کا فتوی


عایشہ علیہ السلام سے متعلق ایک سایل نے پوچھا کہ کیا عایشہ زانیہ فاحشہ یا منافق تھیں اور کیا اس کی باتوں پر عمل کیا جا سکتا ہے؟؟

آیت اللہ کا جواب
سیدہ عایشہ ایک صحابیہ جلیلہ تھیں۔اور وہ قرآنی نص سے ام المومنین(مومنوں کی ماں)ہے۔اور ھضرت خدیجہ علیھا السلام کے بعد روسل اللہ کی سب سے محبوب بیوی تہیں۔رسول اللہ کو آپ سے محبت تھی اور آپ کے دل میں ان کیلے قدر و منزلت تھی۔اور عایشہ تو وہ ہیں جن کو رسول اللہ نے اپنے آکری ایام میں ان کے حجرے میں قیام کرنے کو پسند فرمایا۔اور آپ کے ہاں رسول اللہ کی وفات ہوی۔اور رسول اللہ عایشہ سے راضی تھا اس وقت۔اور ان کی قدر و منزلت یہ ہے کہ اللہ نے قرآن مین ان کی برآت سے متعلق آیات بھی نازل کیے۔جو رہتی دنیا تک تلاوت کی جاتی رہے گی۔آپ ایک فقیہ اور عالمہ تھیں۔اور رسوؒ سے آپ نے بہت سی روایات جو اخلاق اور تعلیم اسلام سے متعلق ہیں نقل کیا۔آپ سے اگر کسی روایت کی تصدیق ہوتی ہے تو اس کو لیا جیے گا۔آپ اس بات سے مبرا ہیں کہ رسول اللہ اور اللہ پر جھوٹ بولیں۔آپ کے لیے تمام مسلمانوں کے دل میں احترام تھا جیسے  امام علی نے جنگ جمل کے دوران اور اس کے بعد آپ کے ساتھ احترام سے پیش آ کے عملی طور پر دکھایا۔
جب جناب عمار یاسر نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ عایشہ کی توہین کر رہا ہے تو فرمایا:
"ان کے لیے (جنگ سے پہلے والی) حرمت اور(رسول  کی بیوی ہونے کی وجہ سے) عزت ہے"
اور آپ کی طرف زنا نفاق وغیرہ کی نسبت دینا بہت ﷽ڑا گناہ اور بہتان ہے۔اور ایسا کرنا سراسر کتاب اللہ کی تکذیب اور اللہ کی شان کے منافی ہے(کیونکہ ان کی شان میں آیتیں نازل کیا اللہ نے)،اور یہ تو رسول کی بھی توہین ہے کیونکہ ان باتوں سے رسول اللہ کو تکلیف پہنچتا ہے۔
{ وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ اللّهِ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ} [التوبة : 61]
جو لگ رسول اللہ کو تکلیف پہنچاتا ہے ان کیلے دردناک عذاب ہے۔

{ إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَاباً مُّهِيناً} [الأحزاب : 57] .
جو لوگ اللہ و رسول کو ایذا دیتے ہیں ان کو دنیا و آخرت میں پھٹکار ہے اور ان کیلے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
سیدہ عایشہ کا اسلام لانا سچایی پر مبنی ہے وہ ایک پاکباز اور طاہرہ خاتوں تھیں۔ان کی توہین وہی شخص کرے گا جو یا تو قرآنی آیات کا منکر ہو یا جس کے عقل پر پردہ ہو۔
پس ایسے توہین کرنے والے اور باطل پرست لوگوں سے بچو کیونکہ وہ اللہ و روسول کی بات کو نا پسند کرنے والے ہیں،اپنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے بارے میں برا سوچنے سے اپنے آپ کو بچاؤ،اس لیے کہ عایشہ بھی آپ کی بیوی تھیں۔اور عایشہ وہ ہے جس نے اللہ و رسول اور آخرت کے گھر کو منتخب کیا اور دنیا  اور اس کی زینت کو چھوڑ دیا۔

اللہ ہمیں بھٹکانے سے بچایے۔برے قول و عمل سے بچایے اور سچای   اور للہ تعالیٰ  مظبوطی سے عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔ا


No comments:

Post a Comment