Sunday, 18 August 2013

قبروں پر تعمیرات ان کا طواف،اور ان پہ سجدہ کرنا

ایک بھایی نے کسی فیس بوک گروپ پہ سوال پوچھا تھا کہ  ان سے کسی وھابی  دوست نے یہ بات بتایی ہے کہ شیعہ کتابون میں ایسی روایتیں پائ جاتی ھیںں، جن کے مطابق قبروں پر تعمیرات  ان کا طواف،اور ان پہ سجدہ کرنا،قبر کا نقلی ماڈل بنانا ممنوع کو قراردیا گیا هے، اور وه ان پر مسجد تعمیر کرنا بھى جائز نهیں جانتے هیں­ ایسى روایتوں کے پیش نظر ائمه اطهار کى قبروں پر ضریح و گنبد تعمیر کرنے کى کیسے توجیه کى جاسکتى هے؟کیا رسول اللہ نے یا آیمہ نے قبروں پر تعمیرات اور ان پر سفیدی کرنے وغیرہ سے منع کیا ھے اور ایسے کاموں کے کرنے والوں پر لعنت و ملامت کی ہے؟؟کیا ان چیزوں کو ہم بدعات و خرافات کہ سکتے ہیں۔؟؟

  برادر حسین ھاشمی آپ نے گروپ پہ جو سوال اٹھایا ہے کہ کیا مکتب تشیع میں اس قسم کی روایات موجود ہیں،تو اس کا جواب ہاں میں ہے۔آپ نے ان احادیث کو نقل کرنے کیلے کہا ہے لہذا آپ کی خدمت میں یہ احادیث بیان کرنے سے پہلے یہ بات بتانا چاہتی ہوں کہ:

 آیت اللہ برقعی نے کتب شیعہ میں موجود تمام روایات اور زیارات قبور اور تعمیرات قبور آیمہ کو جمع کر کے ان تمام احادیث کی بنیاد پہ قبروں پہ تعمیر،قبروں پر سجدہ کرنا،قبر کی مٹی کے علاوہ سیمنٹ وغیرہ سے کچھ بھی بنانے کو قرآن و سنت و تعلیمات آیمہ کے منافی بتایا ہے۔انہوں نے ان کاموں کو بدعت اور اغیار کا عمل بتایا ہے۔(قبروں کی زیارت میں خرافات و بدعات)

  اسی طرح جناب شیخ علی زادہ نے بھی ان روایات کو جن میں قبور آیمہ کی تعمیر کی فضیلت کا ذکر ہے۔محض ظنی اور گیر معتبر روایات و احادیث کہا ہے۔ان کے مطابق قنر آیمہ کی زیارت  پر ثواب سے متعلق جو احادیث ہیں کہ زیارت قبر حسین پر سو حج کرنے کا ثواب ہے وغیرہ وغیرہ کو مکمل طور پر جعلی اور غیر مستند کہا ہے۔

اس کے علاوہ جناب شیخ آیت اللہ صالحی نجف آبادی نے ان روایات کو غلو آمیز قرار دیا ہے جن  میں قبور آیمہ کی زیارت کو کی گنا ثواب و اجر(حج کے برابر)بتایا ہے۔

جناب آیت اللہ شریعت سنگلجی اپنی کتاب توحید عبادت میں ان کاموں کو جو قبروں پر کیے جاتے ہیں  میلے،عرس اور ناچ گانا غیر اسلامی کہا ھے۔ان کے مطابق قبروں پر جا کے صرف مردوذں کے حق میں دعا کنا اور عبرت حصل کرنا صحیح ہے،باقی صاحب قبر سے کچھ مانگنا حرام ہے۔

احمد کسروی جن کی دعوت و افکار سے جناب شیخ محمد تقی اور ڈاکٹر علی شریعتی متاثر تھے اپنی کتابوں میں ان کاموں کو غیر اسلامی و غیر شرعی بتاتے ہیں۔

جناب شیخ شمس نجیب ابادی نے قبروں پر تعمیرات و غیر شرعی زیارات اور ان زیارات کے وقت کی جانے والی غیر مستند دعاؤں کو گیر شرعی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

انہی روایات کو مد نظر رکھ کر استاد محترم سید علی شرف الدین موسوی کی یہ بات بجا معلوم ہوتی ہے کہ قبر پرستی باطنیہ کی شاخ اور ایجاد ہے۔

اب وہ روایات جو کتب شیعہ میں قبور سے متعلق آیی ہیں ملاحظہ کریں۔جن کی کے مطابق قبروں پر ضریح اور گنبد تعمیر کرنے  اور مسجد بنانے ک
ى ممانعت کى گئى هے­ مهربانى کرکے اس کى وضاحت  درج ذیل ہیں۔

 امام جعفر صادق(ع) سے روایت یوں نقل کئ
ى گئى هے که: "پیغمبر اکرم (ص) نے قبر پر نماز پڑھنے، اس پر بیٹھنےاور یا اس پر ضریح تعمیر کرنے کى ممانعت کى هے اور یهود و انصارى پر لعنت بھیجى هے که انھوں نے انبیاء (ع) کى قبروں پر مسجد یں بنائى هیں"­
کتاب( "من لایحضر
ه الفقیه" اور "وسائل الشیعه " )
 کسی قبر پر نماز پڑھنا،قبر کے اوپر بیٹھنا اور کوی عمارت وغیرہ تعمیر کنا یہود و نصاری کی سنت ہے۔

 میں سماعۃ بن م
هران سے روایت نقل کى گئى هے انھوں نے کها که: "میں نے امام جعفر صادق (ع) سے قبور کى زیارت اور ان پر مسجد تعمیر کرنے کے بارے میں سوال کیا اور انھوں نے فرمایا: "قبروں کى زیارت میں کوئى حرج نهیں هے، لیکن قبر کے پاس مسجد تعمیر نه کى جائے"­
("فروغ کاف
ى" اور "وسائل الشیعه")
  یعنی قبر کو سجدہ کرنا یا مسجد بنانا اس حدیث کی رو سے جایز نہیں۔

 امام صادق (ع) سے روایت نقل ک
ى گئى هے که انھوں نے فرمایا: "خود قبر کى مٹى کے علاوه جو بھى چیز قبر پر رکھى جائے مرده کے لئے بھارى پن پیدا کرتى هے"۔
"من لا یحضر
ه الفقیه"

 امام جعفرصادق (ع) سے روایت
هے که رسول خدا (ص) نے فرمایا هے: "قبر سے جومٹى باهر لائى جاتى هے، اس کے علاوه کوئى اور چیز قبر پر نهیں ڈالنى چاهئے"۔
اور "فروع کاف
ى" اور"وسائل الشیعه"
   یعنی سیمنٹ وغیرہ ڈالنا منع ہے کیونکہ یہ قبر کی مٹی نہیں لہذا تعمیرات کی مٹی استعمال کرنے کا جواز نہیں۔

 امیرالمومنین عل
ى (ع) سے ایک روایت نقل کى گئى هے که آپ (ع) فرماتے هیں: "جو شخص کسى قبر کى تعمیر نو کرے(قبر ایجاد کرے) یا کوئى تصویر بنائے یقینا اور بلاشک وه اسلام کے دائره سے خارج هوا هے"­
("من لایحضر
ه الفقیه"،"وسائل الشیعه" )

 میں امام صادق (ع) سے امیر المومنین (ع) سے نقل ک
ى هوئى ایک حدیث هے جس میں فرمایا هے: "رسول الله (ص) نے مجھے مدینه بھیجا اور فرمایا: "جس تصویر کو دیکھنا اسے برباد کرنا اور جس قبر کو دیکھنا اسے هموار کردینا"­
(کتاب "وسائل الشیع
ه")
 یعنی قبر کو ہموار کر کے بناٰیں ،ایک حدیث میں آتا ہے کہ راوی نے کہا کہ میں نے قبر رسول اور ابو بکر کی قبر کو دیکھا کہ وہ ہموار ہیں۔اس روایت کو آپ جناب آیت اللہ شریعت سنگلجی کی کتاب میں پڑھ سکتے ہیں۔"توحید عبادت" کتاب کا نام ہے۔

 عل
ى بن جعفر سے روایت هے که میں نے امام موسى کاظم (ع) سے پوچھا: "کیا قبر تعمیر کرنا اور اس پر بیٹھنا جائز هے؟ فرما یاقبر کى تعمیر کرنا اور اس پر بیٹھنا اور اس کی گچ کارى اور گل کارى کرنا جائز نهیں هے­
( الاستبصار" اور "وسائل الشیع
ه)

  یعنی قبر پر کچھ تعمیر کرنا،اس پر سیمنٹ وغیرہ سے کچھ ڈالنا اور سفیدی و روغن کرنا اس حدیث میں منع آیا ہے۔
       فی الحال یہی روایات کافی ہیں،باقی بعد میں مسیج کرتی ہوں۔

No comments:

Post a Comment