Sunday, 18 August 2013



    وسیلہ کیا ہے؟؟
اس سے متعلق غلط فہمیاں
Bushra Mahjabeen Noor



اللہ تعالی فرماتا ہے:
یٰاَ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اﷲَ وَابْتَغُوْآ اِلَیْہِ الوَسِیْلَۃَ وَجَاھِدُوْا فِیْ سَبِیْلِہٖ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ o 
ترجمہ: ’’اے ایمان والوں !اﷲسے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جہاد کرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔‘‘
(المائدہ:
۳۵)

وابتغو الیہ الوسیلہ کہ خدا تک پہنچنے کا ذریعہ تلاش کرو۔

اس کی تشریح امام علی کے ایک خطبے سے کی جا سکتی ہے کہ وسیلہ کیا ہے۔باب العلم کی تفسیر ہی "وسیلہ" سے متعلق حرف آخر ہے،کیونکہ کلام الامام امام الکلام،نہج البلاغہ میں امام علی فرماتے ہیں:

"اللہ کی طرف وسیلہ ڈھونڈنے والوں کے لیے بہترین وسیلہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آنا ہے۔اور اس کی راہ مین جہاد کرنا ہے۔کہ وہ اسلام کی سربلند چوٹی ہے۔اور کلمہ توحید کی وہ فطرت کی آواز ہے۔اور نماز کی پابندی کہ وہ عین دین ہے اور زکوۃ ادا کرنا کہ وہ فرض اور واجب ہے۔اور ماہ صیام کے روزے رکھنا کہ وہ عذاب کی سپر(ڈھال) ہے۔اور خانہ کعبہ کا حج اور عمرہ بجا لانا کہ وہ فقر کو دور کرتے اور گناہون کو دھوتے ہیں۔اور عزیزوں سے حسن سلوک کرنا کہ وہ مال کی فراوانی اور عمر کی درازی کا سبب ہے۔اور مخفی طور پر خیرات کرنا کیون کہ وہ گناہوں کا کفارہ ہے۔اور کھلم کھلا خیرات کرنا کہ وہ زلت و رسوای سے بچاتا ہے"۔
نہج البلاغہ خطبہ 180

یعنی امام الایمہ وسیلہ کا مطلب ارکان اسلام اور نیک اعمال بجا لینے کو ہی مراد لیتے ہیں۔اللہ فرماتا ہے۔
اُولٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمْ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّھُمْ اَقْرَبُ وَیَرْجُوْنَ رَحْمَتَہٗ وَیَخَافُوْنَ عَذَ ابَہٗ اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ کَانَ مَحْذُوْرًا o (الاسراء :
۵۷) 
ترجمہ: ’’یہی وہ لوگ ہیں جو پکارتے ہیں اپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ ان میں کون قریب ہے اور اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں بے شک تیرے رب کا عذاب ڈرنے کے قابل ہے ۔‘‘
یعنی مومن اس کوشش مین رہتے ہین کہ زیادہ سے زیادہ اعمال نیک اور ارکان اسلام پر عمل پیرا ہو کر خدا کا قرب حاصل کریں۔مطلب اس آیت کو امام علی کے خطبے سے ریلیٹ کریں تو مفہوم واضح ہو جاتا ہے،جسے ڈاکٹر علی شریعتی اور علامہ محمد حسین زیدی برستی نے اپنی کتابوں میں ذکر کیا ھے کہ وسیلہ کا مطلب نیک اعمال اور صدقہ خیرات کے ذریعے خدا کا قرب حاصل کرناہے۔

آیت اللہ شریعت سنگلجینے اپنی کتاب "توحید عبادت" میں اس نکتے کا منہ توڑؑ جواب دیتے ہین ان لوگوں کا جو کہتے ہین کہ بادشاہ کے پاس سفارش لے کے جانا یا اس طرح کے مثال جو کہ مشرکین مکہ کہتے تھے کہ ابراہیم اسماعیل نوح اور 360 بتوں کو ہم سجدہ اور عبادت اس لیے کرتے ہیں کہ مانعبدھم الا لیقربنا الی اللہ زلفی۔کہ عبادت اور تواضع ان کی ہم اسی لیے کرتے ہین کہ یہ بزرگ خوش ہو کے خدا کے پاس ہماری سفارش کریں گے(خدا کے قریب کریں گے)۔اس کا جواب اللہ نے دیا کہ ونحن أقرب إلي
ه من حبل الوريد،جب مین تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں تو اور کس کس کو سفارش کے لیے لاو گے۔سبحانہ وتعالی عما یشرکون۔مجھے ہی پکارو و اذا سالک عبادی عنی فانی قریب۔دوا آپ کے پاس ہو تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔بادشاہ آپ کے گھر آیے اور کہے جو مسلہ ہو بتا دو تو کسی وزیر کی سفارش کی ضرورت نہیں اور کنسٹرکشن کا سامان اکیلے یک دم اٹھا سکتے ہوں تو کسی ہیلپر کی ضرورت نہیں۔وما اوتيتم من العلم الا قليلا حقیقت یہ ہے کہ تمہھیں ان باتون کا علم کم ہی دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔کاش کوی نصیحت پکڑے۔سیڑھی چھت پہ جانے کا وسیلہ ہے لیکن آپ کی جھت کی سطح آپ کے قد سے کم ہو کیا پھر بھی کسی سیڑھی کی تلاش مین نکلو گے۔۔فاللہ المستعان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی ان کے بتوں کی عبادت محبت انبیا کی وجہ سے تھا وہ سمجھتے تھے کہ انبیا کا مرتبہ اللہ کے ہاں بہت زیادہ ہے لہذا ان کے بت بنا کے سامنے رکھ کے پوجو تاکہ اللہ کے ہاں یہ بزرگ ہماری سفارش کریں۔لیکن اللہ نے اس شبیہ سازی کی مذمت کی اور ان کو مشرک گردانتا۔کیونکہ عبادت صرف اللہ کیلے ہے اور دعا کرنا اور پکارنا بھی اللہ کے لیے ہے۔فادعواللہ مخلصین لہ الدین۔ 

اس موضوع پر جناب ڈاکٹر علی شریعتی کی کتاب "تشیع علوی و تشیع صفوی" ملاحظہ کیجے جس مین انہوں نے ٹایٹل شفاعت مین بڑے احسن انداز میں آج کے وسیلہ سے متعلق کنسیپٹ پر سیر بحث گفتگو کی ہے،ساتھ ہی ایک اور ٹایٹل "دعا" میں غیراللہ سے وسیلے کے نام پر مدد مانگنے والوں بر زبردست تنقید اور مذمت کیا ہے۔انہوں نے آیمہ کی تعلیمات اور آج کے نام نہاد محبان کے عمل کو ایک دوسرے سے متصادم قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فالحمد للہ
ؒلیس کمثلہ شیٰ۔اللہ کی مثل کویٰ شے نہیں،اس لیے دنیاوی اشیا کے مثالوں کو خدا تعالی پر منطبق کرنا اس آیت کی رو سے حرام ہے۔ولا تضربو للہ الامثال۔

انسانوں کا انسانوں سے مدد لینا مجبوری ہے جب کہ خدا سے مدد لینا ادعونی استجب لکم کے تحت ضروری ہے۔انسان ڈاکٹر کے پاس اس لیے جاتا ہے کہ صرف ڈاکٹر کو پتہ ہوتا ہے کہ بیماری کیسے دور ہو،اگر انسان کو خود پتہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی کیا ضرورت۔اگر بجلی کا لاین لگانا آپ کے پاس خود آیے تو کسی اور کو ڈھونڈنا حماقت ہے۔۔اللہ حبل الورید یعنی شہ رگ سے زیادہ قریب ہے،کہاں ڈاکٹر کہاں اللہ کی ذات۔۔فضول مثالوں ے پرہیز کریں۔

یاد رکھین انسانی جنس اور مخلوقات آپس مین ایک دوسرے کے محتاج ہین۔زمین سیڑھی چھت اور بادشاہ وزیر سارے مخلوقات ہین اور انسان تو بہت کمزور مخلوق ہے اس لیے انسانی اور مخلوقات کی مثالوں کو خدا کیلے بیان کرنا شان الہی کے منافی ہے۔فلا تضربوا لل
ه الأمثال إن الله يعلم وأنتم لا تعلمون کہاں علیم وخبیر عزیز و رحیم رب اور کہاں دنیا کے نادان بے خبر ؟ظالم اور مغلوب بادشاہ۔۔۔۔وما قدروا اللہ حق قدرہ۔۔۔
امام جعفر صادق کی دعا جمعہ کے دن کیلے
--------------------------------------------------
"ابراہیم کرخی امام جعفر سے روایت کرتے ہیں کہ ہم روز جمہ یہ دہا پڑپیں:
"یا اللہ میں نے اپنی حاجت کو تیری طرف رجوع کیا ہے اور اپنی فقر و مسکنت کو آج تیری بارگاہ میں عرض کیا ہے ،مجھے تیری مغفرت کی بہت زیادہ امید ہے اپنے عمل سے زیادہ،اور تیری مغفرت اور رحمت میری گناہوں سے زیادہ وسیع ہے۔پس اپنی قدرت سےتمام حاجتوں کو بر لا اور تیرے لیے یہ بہت آسان ہے اور میری احتیاج تو تیرے ہی طرف ہے،تیرے سوا میں کسی اور سے نیکی پانے کی امید نہیں رکھتا،کوی بھی مصیبت کو مجھ سے ہٹا نہیں سکتا،میں دنیا و آخرت میں تیرے سوا کسی سے امید نہیں رکھتا۔اور نہ محتاجی کے دن اور جب لوگ تنہا مجھے قبر کے سپرد کر دیں گے تیرے سوا میرا کون ہے؟؟میری احتیاج تو اے میرے خدا تیری ہی طرف ہے۔"
الکافی صفحہ 277
Top of Form

امام علیؑ کا فرمان ہے:

"اللہ کی طرف وسیلہ ڈھونڈنے والوں کے لیے بہترین وسیلہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آنا ہے۔اور اس کی راہ مین جہاد کرنا ہے۔کہ وہ اسلام کی سربلند چوٹی ہے۔اور کلمہ توحید کی وہ فطرت کی آواز ہے۔اور نماز کی پابندی کہ وہ عین دین ہے اور زکوۃ ادا کرنا کہ وہ فرض اور واجب ہے۔اور ماہ صیام کے روزے رکھنا کہ وہ عذاب کی سپر(ڈھال) ہے۔اور خانہ کعبہ کا حج اور عمرہ بجا لانا کہ وہ فقر کو دور کرتے اور گناہون کو دھوتے ہیں۔اور عزیزوں سے حسن سلوک کرنا کہ وہ مال کی فراوانی اور عمر کی درازی کا سبب ہے۔اور مخفی طور پر خیرات کرنا کیون کہ وہ گناہوں کا کفارہ ہے۔اور کھلم کھلا خیرات کرنا کہ وہ زلت و رسوای سے بچاتا ہے"۔
نہج البلاغہ خطبہ 108
Top of Form
Bottom of Form

درس توحید بزبان علی علیہ السلام
کلام الامام امام الکلام

"تمام حمد اس اللہ کے لیے جو اپنی طاقت کے اعتبار سے بلند،
اپنی بخشش کے لحظ سے قریب تر ہے۔
(اللہ) ہر نفع و زیادتی کا عطا کرنے والا(یعنی داتا)،
(اللہ) اور ہر مصیبت و ابتلا کا دور کرنے والا(یعنی مشکل کشا)،
میں اس کے کرم کی نوازشوں اور نعمتوں کی فراوانییوں کی بنا پر اس کی حمد و ثنا کرتا ہوں۔
میں اس پر ایمان رکھتا ہوں ،چونکہ وہ اول و ظاہر ہے اس لیے اس سے ہدایت چاہتا ہوں۔
چونکہ وہ قریب تر(اذا سالک عبادی عنی فانی قریب) اور ھادی ہے،اس سے مدد چاہتا ہوں،
چونکہ وہ قادر و توانا ہے اور اس پر بھروسہ کرتا ھوں،
چونکہ وہ ہر طرح کی کفایت و اعانت کرنے والا(مددگار) ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ص اس کے عبد و رسول ہیں۔"
نہج البلاغہ خطبہ نمبر 81
Top of Form
Bottom of Form
دعایے فاطمہ میں آثار توحید
-----------------------------------------------------------
"خدا یا میں تیری پناہ چاہتی ہوں مجھے پناہ دیدے۔میں تیرا جوار رحمت چاہتی ہوں مجھے اپنے سایے میں جگہ دیدے۔میں تجھ سے مدد چاہتی ہوں میری مدد فرما۔
میں تجھ سے فریادی ہوں میری فریاد رسی کر،میں تجھ سے دعا کر رہی ہوں میری دعا کو قبول کر لے۔
میں تجھ سے طالب نصرت ہوں میری نصرت فرما۔میں تجھ سے ہدایت کی طلبگار ہوں میری ہدایت فرما۔میں تجھ سے کفایت چاہتی ہوں تو میرے لیے کافی ہو جا مین تیری پناہ چاہتی ہوں مجھے پناہ دیدے۔
میں تیری رسیان ہدایت سے وابستہ ہوں میری حفاظت فرما اور میں تجھ پر بھروسہ کرتی ہوں تو میرے لیے کافی ہو جا۔
خدایا مجھے اپنی پناہ اور اپنے جوار میں جگہ دیدے اور اپنی محفوظ ترین پناہ گاہ میں مقام عنایت فرما،مجھے حفاظت و حراست،نگرانی و نگہبانی اور امن و امان عطا فرما اور اپنے سایہ رحمت کے نیچے منزل عطا فرما۔ "

حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا
Top of Form
مشکلات کے وقت کی دعا
---------------------------
"اے وہ جس کے ذریعہ مصیبتوں کے بندھن کھل جاتے ہیں ۔ اے وہ جس کے باعث سختیوں کی باڑھ کند ہو جاتی ہے اے وہ جس سے (تنگی ودشواری سے ) وسعت وفراخی کی آسائش کی طرف نکال لے جانے کی التجا کی جاتی ہے۔ تو وہ ہے کہ تیری قدرت کے آگے دشواریاں آسان ہو گئیں ۔ تیرے لطف سے سلسلہ اسباب برقرار رہا اورتیری قدرت سے قضا کا نفاذ ہوا اورتمام چیزیں تیرے ارادہ کے رخ پر گامزن ہیں۔ وہ بن کہے تیری مشیت کی پابند اور بن روکے خود ہی تیرے ارادہ سے رکی ہوئی ہیں ۔ مشکلات میں تجھے ہی پکارا جاتا ہے اور اسی بلیات میں تو ہی جائے پناہ ہے ۔ ان میں سے کوئی مصیبت ٹل نہیں سکتی مگر جسے تو ٹال دے اور کوئی مشکل حل نہیں سکتی مگر جسے توحل کر دے۔

پروردگارا ! مجھ پر ایک ایسی مصیبت نازل ہوئی ہے جس کی سنگینی نے مجھے گراں بار کر دیا ہے اور ایسی آفت آ پڑی ہے جس سے میری قوت برداشت عاجز ہو چکی ہے تو نے اپنی قدرت سے اس مصیبت کو مجھ پر وارد کیا ہے اور اپنے اقتدار سے میری طرف متوجہ کیا ہے ۔ تو جسے وارد کرے اسے کوئی ہٹانے والا ، اورجسے تومتوجہ کرے اسے کوئی پلٹانے والا ، اورجسے تو بند کرے اسے کوئی کھولنے والا اورجسے تو کھولے اسے کوئی بند کرنے والا اورجسے تو دشوار بنائے اسے کوئی آسان کرنے والا اورجسے تو نظر انداز کرے اسے کوئی مدد دینے والا نہیں ہے ۔ رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر ، اور اپنی کرم فرمائی سے اے میرے پالنے والے میرے لیے آسائش کا دروازہ کھول دے اوراپنی قوت وتوانائی سے غم و اندوہ کھول دے اوراپنی قوت وتوانائی سے غم واندوہ کا زور توڑ دے اورمیرے اس شکوہ کے پیش نظر اپنی نگاہ کرم کا رخ میری طرف موڑ دے اورمیری حاجت کو پورا کرکے شیرینی احسان سے مجھے لذت اندوز کر ۔ اور اپنی طرف سے رحمت اورخوشگوار آسودگی مرحمت فرما اورمیرے لیے اپنے لطف خاص سے جلد چھٹکارے کی راہ پیدا کر اور اس غم واندوہ کی وجہ سے اپنے فرائض کی پابندی اورمستحبات کی بجا آوری سے غفلت میں نہ ڈال دے ۔ کیونکہ میں مصیبت کے ہاتھوں تنگ آچکا ہوں اوراس حادثہ کے ٹوٹ پڑنے سے دل رنج واندوہ سے بھر گیا ہے جس مصیبت میں مبتلا ہوں اس کے دور کرنے اورحسن بلا میں پھنسا ہوا ہوں اس سے نکالنے پر تو ہی قادر ہے۔ لہذا اپنی قدرت کو میرے حق میں کار فرما کر ۔ اگرچہ تیری طرف سے میں اس کا سزا وار نہ قرار پا سکوں ۔ اے عرش عظیم کے مالک ۔"

صحيفہ سجاديہ
امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ اللہ نے حضرت داود کی طرف وحی فرمایی کہ:

"اے داؤد میرے بندوں میں سے جو باقی مخلوق کو چھوڑ کر میرے اوپر اعتماد کرتا ہے تو میں اس خالص نیت کو پہچان جاتا ہوں اور اس کو تمام زمین و آسمان اور جو کچھ ان کے درمیان موجود ہے۔اس کے مکر و حیلے سے اس کو نجات دے دیتا ہوں۔اور جو میرے علاوہ دوسری مخلوق پر اعتماد کرتا ھے تو اس کی نیت کو سمجھ جاتاھوں پھر اس سے تمام آسمانی خیر و برکت کو منقطع کر دیتا ہوں،اور زمین اس کے پاؤں کے نیچے سے دھنس جاتی ہے۔اور مجھے کوی پرواہ نہیں کہ وہ شخص کہاں ہلاک ہو رہاہے۔"
مشکاۃ الانوار صفحہ 30
نبی کریم ص کی چند سنہرے ارشادات جن پر عمل پیرا ہو کر دنیا آخرت کی بھلایی حاصل ہو سکتی ہے
---------------------------------------

امام جعفر صادق اپنے والد بزرگوار سے روایت کی ہے آپ نے بیان فرمایا کہ فضل بن عباس کا بیان ہے کہ کسری یا قیصر مین سے کسی نے رسول اللہ ص کی خدمت میں ایک بغلہ ہدیہ بھیجا تو آپ نے اس پر بالوں کا جھول ڈالا اور سوار ہوے اور پیچھے مجھے بٹھا لیا-اور مجھ سے فرمایا:

"اے لڑکے تم خدا کو یاد کرو خدا تم کو یاد کرے گا،تم خدا کو یاد کرو تو تم اس کو اپنے آگے پاؤ گے۔تم کشادگی کے زمانے میں اللہ کو پہچانو تو اللہ تعالی تنگی کے زمانے میں تم کو پہچانے گا۔اور اگر کسی سے کچھ مانگنا ہے تو اللہ سے مانگو اگر تم کسی سے مدد کے طلبگار ہو تو اللہ تعالی سے مدد کے طلبگار ہو۔اور جو کچھ ہونیوالا ہے اس کو قلم قدرت لکھ چکا ہ۔اگر ساری دنیا کوشش کرے کہ تمہیں ایسے معاملے میں نفع پہنچایے جس کو قلم قدرت نے نہیں لکھا ہے تو وہ تمہیں نہیں پہنچا سکتی اور اگر ساری دنیا کوشش کرے کہ تمہیں ایسے امر میں نقصان پہنچایے جس کو قلم قدرت نے نہیں لکھا ہے تو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اگر تم سے ہو سکے تو یقین کے ساتھ صبر کرو اور ممکن نہ ہو تو صرف صبر کرو۔اس لیے کہ مصیبت پر صبر میں بھی بھلایی ہے۔اور یہ جان لو کہ صبر کے ساتھ ہی اللہ کی مدد بھی ہے اور تکلیف کے ساتھ کشادگی ہے اور مشکل کے ساتھ آسانی ۔بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔"
کتاب من لا یحضرہ الفقیہ 5900،شیخ صدوق


فرمایا جناب امام ابو عبد اللہؑ نے کہ رسول اللہ ص نے فرمایا کہ:
"اللہ تعالی ایک چیز کو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور اپنی مخلوق کیلے پسند نہیں کرتا ۔مخلوق کیلے سوال کرنا نا پسند کرتا ہے اوریہ پسند کرتا ہے کہ اس سے سوال کیا جایے پس تم میں سے کوی خدا سے سوال کرنے میں حیا نہ کرے اگرچہ وہ ایک ٹوٹی جوتی کیوں نہ ہو۔"
کتاب فروع الکافی۔کتاب الزکاۃ( صفحۃ 150)
Top of Form

درس توحید
------------------
ایک شخص نے امام جعفر صادق سے عرض کیا کہ اے فرزند رسول ص اللہ کی ذات پر میری راہنمایی فرماییے کہ وہ کیا ہے؟؟کیونکہ نظریاتی جدال کرنے والوں نے کثرت سے چڑھایی کر رکھی ہے اور مجھ کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔تو اس سے آپ نے فرمایا:
"اے عبداللہ!کیا تم کبھی کشتی میں سوار ہوے ہو۔؟اس نے عرض کیا ہاں۔آپ نے فرمایا تو کیا سفینہ کی شکستگی سے تجھ کو دوچار ہونا پڑا اس طرح کہ کوی کشتی تجھ کو بچا نہ سکتی ہو اور نہ پیراکی سے تو بچ سکتا ہو۔اس نے کہا ہاں۔آپ ؑ نے فرمایا کہ کیا تمہارے دل میں اس وقت یہ خیال آیا کہ کوی شے اس پر قادر ہے کہ تجھ کو ہلاکت سے نجات دلا دے۔تو اس نے کہا ہاں۔حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا کہ "یہی شے وہ اللہ ہے جو نجات دینے پر قادر ہے جب کویی نجات دینے والا نہ ہو اور وہی فریاد رسی پر قادر ہے جبکہ کوی فریاد رس نہ ہو۔پھر حضرت امام جعفر نے فرمایا کہ ہمارے بعض شیعوں نے بسا اوقات اپنے کسی کام کی ابتدا میں "بسم اللہ الرحمن الرحیم"کہنا ترک کر دیا ہے تو اللہ ان کو کسی ناپسندیدہ امر کیلے آزمایش مین مبتلا کر دیتا ہے تاکی ان کو اللہ تعالی کیلے شکر و ثنا کیلے آگا و خبردار کردے اور ان کے "بسم اللہ الرحمن الرحیم" نہ کہنے کی تقصیر کے عیب و عار کو مٹا دے۔"
کتاب التوحید شیخ صدوق (صفحہ 194،195)
Top of Form
Bottom of Form
درس توحید
----------------
علی بن محمد نب یسار کے والد نے امام حسن عسکری سے اللہ تعالی کے قول "بسماللہ الرحمن الرحیم"سے متعلق دریافت کیا تو آپؑ نے فرمایا:
"اللہ وہ ہے کہ تمام مخلوق جس کی طرف حاجات و شداید میں عجز و نیاز سے پیش آیے،جبکہ مخلوقات کی تمام امیدیں ہر اس شخص سے جو اللہ کے علاوہ ہے ،منقطع ہو جاییں اور ما سوا اللہ کے تمام اسباب و ذرایع کٹ جاییں۔اب وہ کہتا ہے "بسم اللہ" یعنی میں اپنے تمام امور پر اس اللہ سے مدد چاہتا ہوں کہ جو لایق عبادت ہے۔جب اس سے استغاثہ وفریاد کی جایے تو وہ فریاد رس ہے اور جب دعا کی جایے تو وہ قبول کرنے والا ہے۔اور اس کی ذات ہی وہ ہستی ہے ۔ "
امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ اللہ نے حضرت داود کی طرف وحی فرمایی کہ:

"اے داؤد میرے بندوں میں سے جو باقی مخلوق کو چھوڑ کر میرے اوپر اعتماد کرتا ہے تو میں اس خالص نیت کو پہچان جاتا ہوں اور اس کو تمام زمین و آسمان اور جو کچھ ان کے درمیان موجود ہے۔اس کے مکر و حیلے سے اس کو نجات دے دیتا ہوں۔اور جو میرے علاوہ دوسری مخلوق پر اعتماد کرتا ھے تو اس کی نیت کو سمجھ جاتاھوں پھر اس سے تمام آسمانی خیر و برکت کو منقطع کر دیتا ہوں،اور زمین اس کے پاؤں کے نیچے سے دھنس جاتی ہے۔اور مجھے کوی پرواہ نہیں کہ وہ شخص کہاں ہلاک ہو رہاہے۔"
مشکاۃ الانوار صفحہ 30
Top of Form

حضرت عمرؑ بن علی ؑبن حسینؑ کی نصیحت
--------------------------------------------------

عبید اللہ بن جبیر سے نقل ہے کہ میں نے عمر بن علی بن حسینؑ کو یہ کہتے ہوے سنا:
"جو ہماری محبت میں کوتاہی کرے وہ مثل اس کے ہے جو ہمارے بغض میں زیادتی کرے۔ہمارا ایک حق تو وہ ہے جو ہمارے نبی کے ساتھ ہماری قرابت کی وجہ سے ہے۔اور ایک ھق ہے جو اللہ نے ہمارے لیے قرار دیا ہے جو ان حقوق کو ترک کرے اس نے ایک عظیم چیز کو ترک کیا۔ہمیں اس منزل میں رکھو کہجس میں خدا نے ہمین رکھا ہے۔اور ھمارے متعلق وہ باتیں نہ کرو جو ہم میں نہیں ہے۔اگر خدا ہمیں سزا دے تو ہماری گناہون کی وجہ سے۔اور اگر اللہ ہم پہ رحم کرے تو یہ اس کا فضل و کرم ہے۔
تذکرۃ الاطہار شیخ مفید347
Top of Form
Bottom of Form
Top of Form
امام حسنؑ کو امام علیؑ کی وصیت
--------------------------------------
امام علیؑ ایک طولانی وصیت میں اپنے فرزند امام حسن سے۔ ۔ مخاطب ہو کے بہت سارے اخلاقیات کی طرف اشارہ کر کے انہیں اپنی زندگی میں عملی شکل دینے پر تاکید کر تے ہیں ا خر میں طوالت موضوع کی وجہ سے ان میں بعض کی طرف اجمالی نظر ڈالتے ہیں.اس وصیت میں توحید جس انداز میں بیان کی گیٰ ہے وہ صرف مکتبہ اہل بیت ؑ کا خاصہ ہے،آج ہمیں کلام امام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،ماشاٰ اللہ قرآنی آیات جو توحید سے متعلق ہیں یہ مکتوب ان آیتوں کا نچوڑ ہے ،خدا ہمیں حرف بہ حرف اس وصیت پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں ان کے متبعین مین سے کھڑا کر دے۔آمین۔ ملاحظہ کیجے۔

"یقین رکھو کہ جس کےقبضہ قدرت میں زمین و آسمان کے خزانے ہیں اس نے تمہیں سوال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔اور قبول کا ذمہ لیا ھے(ادعونی استجب لکم)اور حکم دیا ہے کہ تم مانگو تاکہ وہ دے اور رحم کی درخواست کرو تاکہ وہ رحم کرے۔اس نے اپنے اور تمہارے درمیان دربان کھڑے نہیں کیے جو تمہیں روکتے ہوں۔نہ تم کو اس پر مجبور کیا ہے کہ تم کسی اور کو اس کے یہاں سفارش کیلے لاؤ تب ہی کام ہو۔اور تم نے گناہ کیے ہوں تو اس نے تمھارے لیے توبہ گنجایش کتم نہیں کی ہے۔نہ سزا دینے میں جلدی کی ہے۔اور نہ توبہ و انابت کے بعد وہ کبھی طعنہ دیتا ھے۔نہ ایسے موقعوں پر اس نے تمہیں رسوا کیا کہ جہاں تمہیں رسوا ہونا چاہیے تھا۔اور نہ اس نے توبہ قبول کرنے میں تمہارے ساتھ سخت گیری کی ہے۔نہ گناہ کے بارے میں سختی سے تمہیں جرح کرتا ھےاور نہ اپنی رحمت سے مایوس کرتا ہے۔بلکہ اس نے گناہ سے کنارہ کشی کو بھی ایک نیکی قرار دیا ہے۔اور برایی ایک ہو تو اسے ایک اور نیکی ایک ہو تو اسے دس کے برابر ٹھرایا ھے اس نے توبہ کا دروازہ کھول رکھا ہے۔جب بھی اسے پکارو وہ تمھاری پکار سنتاہے۔اور جب بھی راز و نیاز کرتے ہوے اس سے کچھ کہو وہ جان لیتا ھے۔تم اسی سے مرادیں مانگتے ہو۔اور اسی کے سامنے دل کے بھید کھولتے ہو۔اسی سے اپنے دکھ درد کا رونا روتے ہو اور مصیبتوں سے نکالنے کی التجا کرتے ہو۔اور اپنے کاموں میں مدد مانگتے ہو۔اور اس کی رحمت کے خزانوں سے وہ چیزیں طلب کرتے ہو۔جن کے دینے پر کوی اور قدرت نہیں رکھتا۔جیسے عمروں میں درازی،جسمانی صحت و توانایی،اور رزق میں وسعت اور اس پر اس نے تمہارے ہاتھ میں اپنے خزانوں کے کھولنے کی چابیاں دے دی ہیں اس طرح کہ تمہیں اپنی بارگاہ میں سوال کرنے کا طریقہ بتایا۔اس طرح جب تم چاہو دعا کے ذریعے اس کی نعمت کے دروازوں کو کھولو اس کی رحمت کے جھالوں کو برسالو ہاں بعض اوقات قبولیت میں دیر ہو تو اس سے ناامید نہ ہو۔اس لیے کہ عطیہ نیت کے مطابق ہوتا ھے۔اور اکثر قبولیت میں اس لیے دیر کی جاتی ہے کہ سایل کے اجر میں اضافہ ہو۔اور امیدوار کو اور زیادہ عطیے ملیں اور کبی یہ بھی ہوتا ھے کہ تم ایک چیز مانگتے ہو اور وہ چیز حاصل نہیں ہوتی مگر دنیا یا آخرت میں اس سے بہتر چیزیں تمہیں مل جاتی ہیں۔یا تمہارے بہترین مفاد کے تحت تمہیں اس سے محروم کر دیا جاتا ہے۔اس لیے کہ تم کبھی ایسی چیزیں بھی طلب کر لیتے ہو۔کہ اگر تمہین دے دی جاییں تو تمہارا دین تباہ ہو جایے۔لہذاتمہیں بس وہ چیزیں طلب کرنا چاہیے جس کا جمال پاییدار اورجس کا وبال تمہارے سر پر نہ پڑنے والا ہو۔رہا دنیا کا مال تو نہ یہ تمہارے لیے رہے گا اور نہ تم اس کیلے رہو گے۔

نہج البلاغہ مکتوب برائے امام حسن
Top of Form







امام محمد باقرؑ نے جابر سے فرمایا:
"اے جابر صرف یہ کہنا کہ ہم اہل بیت ؑسے محبت رکھتے ہیں شیعت کیلے کافی ہے؟؟خدا کی قسم ہمارا شیعہ نہیں ہو سکتا مگر جب کہ اللہ سے ڈرے۔اس کی اطاعت کرے اور اے جابر یہ نہیں ہو سکتا بغیر تواضع خضوع و خشوع کے،ادایے امانت،کثرت ذکر خدا،روزہ نماز۔والدین سے نیکی،حسن سلوک ہمسایہ فقیروں اور مسکینوں ،مقروضوں اور یتیموں سے ،اور قول میں صداقت ہو،قرآن کی تلاوت ہو اور لوگوں کے بارے میں نیکی کے سوا کچھ نہ کینا اور اپنے قباٰیٰل کی اشیا میں امین ہونا۔"
جابر نے کہا:یابن رسول اللہ اس زمانہ میں ایسا آدمی تو کوی نظر نہیں آتا۔فرمایاؑ:

"اے جابر ،مذاہب باطلہ تم کو مذہب سے ہٹا نہ دین کیا یہ کافی ہے ایک شخص کیلے کہ میں علی ؑ کو دوست رکھتا ہوں اور اس کے سوا وہ کرنے والا کچھ نہ ہو؟؟ایسے ہی اگر وہ کہے کہمیں رسول اللہ کو دوست رکھتا ہوں۔اور اس کے سوا وہ کرنے والا کچھ نہ ہو ایسے ہی اگر وہ کہے کہ میں رسول اللہ کو دوست رکھتا ہوں۔رسول علی سے بہتر ہیں اس کے بعد وہ رسول کی سیرت کی پیروی نہ کرے اور ان کی سنت پر اسکا عمل نہ ہو تو حضرت(علی) کی محبت اسے کچھ فایدہ نہ دے گی۔اللہ سے ڈرو اور صحیح عمل کرو جو پیش خدا مقبول ہو کسی شخص اور خدا کے درمیان قرابت نہیں ہے۔خدا کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب و مکرم وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے اور اس کی اطاعت عملا زیادہ کرنے والا ہے۔
اے جابر کوی خدا کا مقرب نہیں بن سکتا مگر اطاعت سے اس کے بغیر ہمارے ساتھ ہونا برآت نہین اور نہ خدا پر کوی حجت ہے۔جو اللہ کا مطیع ہے وہ ہمارا دوست ہے اور جو اللہ کا گناہگار ہے وہ ہمارا دشمن ھے۔ہماری ولایت کو کویٰی نہیں پا سکتا مگر عمل اور پرہیزگاری سے۔"
کتاب الکافی صفحہ 318
Top of Form
Top of Form
Bottom of Form
Top of Form
Bottom of Form
Top of Form
Bottom of Form

خاکپایے اہل بیت
B.M.NOOR   

No comments:

Post a Comment