Sunday, 18 August 2013

دین اسلام سے متعلق نہج البلاغہ خطبہ 144

دین اسلام سے متعلق ایک خطبہ

وقد استشاره عمر بن الخطاب في الشخوص لقتال الفرس بنفسه

إِنَّ هذَا الاْمْرَ لَمْ يَكُنْ نَصْرُهُ وَلاَ خِذْلاَنُهُ بِكَثْرَةٍ وَلاَ بِقِلَّةٍ، وَهُوَ دِينُ اللهِ الَّذِي أَظْهَرَهُ، وَجُنْدُهُ الَّذِي أَعَدَّهُ وَأَمَدَّهُ، حَتَّى بَلَغَ مَا بَلَغَ، وَطَلَعَ حَيْثُ طَلَعَ، وَنَحْنُ عَلَى مَوْعُودٍ مِنَ اللهِ، وَاللهُ مُنْجِزٌ وَعْدَهُ، وَنَاصِرٌ جُنْدَهُ.

حضرت عمر ابن خطاب نے جنگ فارس میں (خود عمر کے)شریک ہونے کے لیے آپ سے مشورہ کیا(کہ کیا وہ بھی لشکر کے ساتھ چلا جاے) تو آپ نے فرمایا:

"اس امر(اسلام) میں کامیابی و ناکامی کا دار و مدار فوج کی کمی بیشی پر نہیں رہا ہے۔یہ تو اللہ کا دین ہے جسے اس نے سب دینوں پر غالب رکھا ہے اور اسی کا لشکر ہے جسے اس نے تیار کیا ہے اور اسی کی ایسی نصرت کی ہے کہ وہ بڑھ کر اپنی موجودہ حد تک پہنچ گیا ہے اور پھیل کر اپنے موجودہ پھیلاو پر آگیا ہے اور ہم سے اللہ کاایک وعدہ ہے اور وہ اپنے وعدے کو پورا کرے گا اور(اللہ) اپنے (اس)لشکر کی خود ہی مددکرے گا۔"
نہج البلاغہ خطبہ 144
یعنی اس خطبے میں امام فرماتے ہیں کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ دین اسلام کو پھیلایے گا۔اور اسے پھیلانے میں مدد کرے گا۔

No comments:

Post a Comment